Ticker

6/recent/ticker-posts

اسم کیا ہے؟ اسم کی تعریف اسم کی اقسام اسم اور اس کی قسمیں

اسم کیا ہے؟ اسم کی تعریف اسم کی اقسام اسم اور اس کی قسمیں

محترم احباب اکثر امتحانات میں اسم سے متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں جہاں ہم سب کو کافی دشواریاں جھیلنی پڑتی ہیں۔ اسی کا خیال کرتے ہوئے آج ہم آپ سب کے سامنے اسم کیا ہے اسم کی تعریف اور اسم کی اقسام سے متعلق مکمل سوال و جواب پیش کرنے جا رہے ہیں۔

اسم کیا ہے؟ اسم کی تعریف

اسم سے مراد کسی کا نام ہے یا وہ کلمہ جو کسی شخص ۔ جگہ۔ چیز یا مقام کا نام ہو۔ جس میں زمانہ اور کام بیک وقت دونوں موجود نہ ہوں۔ اسم کہلاتا ہے۔

اسم کی اقسام اسم اور اس کی قسمیں

معنی کے لحاظ سے اسم کی دو اقسام ہیں جن میں اسم معرفہ اور اسم نکرہ شامل ہے۔

اسم معرفہ کی تعریف

یہ وہ اسم ہے جو کسی خاص ۔شخص۔ جگہ۔ چیز۔ مقام یا پھر کسی خاص کیفیت کو ظاہر کرے۔ اسم معرفہ کہلاتی ہے۔اس کی آگے پانچ اقسام ہیں جن میں اسم علم۔ اسم ضمیر۔ اسم اشارہ۔ اسم موصول اور اسم منادی شامل ہیں۔

اسم علم کی تعریف

وہ اسم ہے جو کسی شخص کی پہچان کے لیے علامت کا کام کرے۔اس کی بھی آگے پانچ اقسام ہیں جن میں عرف۔ لقب۔ کنیت۔ تخلص اور خطاب شامل ہیں۔

اسم ضمیر کی تعریف

یہ وہ اسم ہے جو کلام میں کسی دوسرے اسم کی جگہ پر آتا ہے جیسے عائشہ اچھی بچی ہے۔ وہ وقت پر اپنا کام کرتی ہے ۔اس سے سب پیا ر کرتے ہیں۔ یہاں ۔۔وہ۔۔ اور ۔۔ اس۔۔ ضمیریں ہیں جو عائشہ کے بجائے استعمال ہوتے ہیں اور عائشہ ان کی مرجع ہے۔اس کی مزید سات اقسام یہ ہیں؛ ضمیر شخصی۔ ضمیر موصولہ۔ ضمیر استفہامیہ۔ ضمیر اشارہ۔ ضمیر تاکیدی۔ ضمیر تنکیری اور ضمیر صفتی۔

اسم اشارہ کی تعریف

وہ اسم ہے جو کسی چیز کے قریب اور دور ہونے کا تعین کرے۔ جس طرف اشارہ ہو اسے مشارہ الیہ کہتے ہیں۔ نزدیک کی شے کے لیے اشارہ قریب اور دور کی شے کے لیے اشارہ بعید ہے۔ اشارہ قریب کے لیے ۔۔ اس۔ ادھر۔ یہ۔ یہی۔ ۔ کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں جبکہ اشارہ بعید کے لیے ۔۔اُس۔ اُدھر۔وہ وہی۔ کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔

اسم موصول کی تعریف

وہ ناتمام اسم ہے جس کا مطلب پورے جملے کے بغیر سمجھ میں نہیں آتا۔ جیسے جو کرے گا سو بھرے گا۔ اس میں جو کا لفظ اسم موصول اور وہ اسم ناقص ہے جو اپنے معنی خود نہیں دیتا بلکہ کسی جملے کے ساتھ مل کر دیتا ہے۔چند مثالیں یہ ہیں؛جو۔ جونسا۔ جتنا۔ جس نے۔ جس کو۔ جنہوں نے۔ جن کو۔ جو کچھ جہاں ۔جب وغیرہ

اسم مُنادیٰ کی تعریف

اس کے معنی بلایا گیا کے ہیں۔صدا دی گئی۔ اس کے لیے ندا استعمال ہوتے ہیں جیسے ارے تم کیا کر رہے ہو۔ میں ارے حرفِ ندا ہے۔ اور تم ضمیر ہے۔ وغیرہ۔

اسم نکرہ کی تعریف

یہ وہ اسم ہے جس میں کوئی خصوصیت یہ ہو اور جو عام جگہ۔ چیز۔ شخص یا کیفیت کا نام ہو اس کی کل دس قسمیں ہیں۔جن میں اسم ذات۔ اسم کنایہ ۔اسم استفہام۔ اسم صفت۔ اسم مصدر۔ اسم حاصل مصدر۔ اسم فاعل۔ اسم مفعول۔ اسم معاوضہ اور اسم حا لیہ شامل ہیں

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ