Ticker

6/recent/ticker-posts

فعل کی تعریف فعل کی اقسام اور مثالیں فعل کی قسمیں

فعل کی تعریف فعل کی اقسام اور مثالیں فعل کی قسمیں

اردو قواعد کی اس تحریر میں ہم فعل کی اقسام، فعل کی  تعریف اور مثال بیان کریں گے۔ اس کے بعد آپ سب اس قابل ہوجائیں گے کہ فعل کے تمام اقسام سمجھیں گے اور اس کو اُردو جملوں میں آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔

فعل کی اقسام | Fail ki Iqsam

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کلمہ کی تین بنیادی اقسام ہیں۔ یعنی اسم، فعل اور حرف۔ اس حصے میں ہم باالخصوص فعل اور فعل کے تمام اقسام مثالوں سے بیان کریں گے۔

فعل کی تعریف | Fail ki Tareef

فعل کلمہ کی وہ قسم ہے، جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا زمانے سے ظاہر ہو۔ فعل کو سمجھنے کے لئے ان جملوں پر غور کریں۔

احمد روز مدرسہ جاتا ہے۔
سلیم بازار جا رہا ہے۔
سلیمہ کھانا پکاتی ہے۔
امجد دوڑتا ہے۔
اس نے کتاب پڑھ لی۔

ان تمام جملوں میں ایک ایسا کلمہ موجود ہے، جس کا تعلق وقت اور زمانے سے ہے۔ مثلاََ کرتا ہے، جا رہا ہے، دوڑتا ہے، ہر فعل کا تعلق زمانے یا وقت کے ساتھ ہوتا ہے۔ زمانے کی بنیادی اقسام یہ ہیں۔

زمانہ حال :

مثلاََ امجد سکول جاتا ہے۔

زمانہ ماضی :

مثلاََ احمد سکول گیا تھا۔

زمانہ مستقبل :

مثلاََ احمد سکول جائے گا۔

فعل کی اقسام | Fail Ki Iqsam


اب فعل کی اقسام ترتیب وار ملاحظہ کریں۔

فعل کی اقسام بلحاظ معنیٰ

بلحاظ معنیٰ فعل کے اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔

فعل لازم
فعل متعدی
فعل ناقص

فعل لازم کی تعریف اور مثالیں | Fail Lazim ki Tareef in Urdu

فعل لازم فعل کی وہ قسم ہے، جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا مفعول کے بغیر پایا جائے۔ یعنی فعل کا اثر صرف فاعل تک رہے۔

فعل لازم کو سمجھنے کے لئے ان جملوں پر غور کریں۔

احمد جاگا۔

امجد بھاگا۔

رات آئی۔

سلیمہ گئی۔

احمد سویا۔

ان جملوں میں احمد، امجد، رات اور سلیمہ فاعل کہلاتے ہیں۔

جبکہ جاگا، بھاگا، آئی اور گئی فعل لازم کی مثالیں ہیں۔

فعل متعدی کی تعریف اور مثالیں | Fail Mutadi in Urdu

فعل متعدی فعل کی وہ قسم ہے، جس کی تکمیل کے لئے فعل، فاعل اور مفعول کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاََ

جاوید نے سامان اُٹھایا۔

عالیہ نے روٹی پکائی۔

جمیل نے ای-میل پڑھا۔

احمد نے خط لکھا۔

ساحر نے کھانا کھایا۔

ان جملوں میں جاید، عالیہ، جمیل، احمد اور ساحر فاعل ہیں۔ جبکہ سامان، روٹی، ای-میل، خط اور کھانا مفعول کی مثالیں ہیں۔ اسی بالترتیب اُٹھایا، پکائی، پڑھا، لکھا اور کھایا فعل کی مثالیں ہیں۔

فعل ناقص کی تعریف اور مثالیں | Fail Naqis ki Tareef in Urdu

ناقص کا معنی ہے نامکمل۔ یعنی فعل ناقص فعل کی وہ قسم ہے، جس کی فاعل کے ساتھ اسم یا اسم صفت نہ ملے تو یہ مکمل مطلب اور معنیٰ نہیں دیتا۔

مثلاََ
اسلم ہوشیار تھا۔

زین اور نعیم دونوں کام چور تھے۔

سورج طلوع ہوا۔

وہ کاہل ہے۔

وہ کامیاب ہوگیا۔

ان جملوں میں تھا، تھے، ہوا، ہے، اور ہوگیا ایسے افعال ہیں، جو ناقص ہے۔ یعنی ان کے تکمیل کے لئے فاعل، اسم یا اسم صفت کی ضرورت ہوتی ہے۔

فعل کی اقسام بلحاظ فاعل

بلحاظ فاعل فعل کے اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔
فعل معروف
فعل مجہول

فعل معروف کی تعریف اور مثالیں | Fail Maroof ki Tareef

فعل معروف فعل کی وہ قسم ہے، جس کا فاعل معلوم (معروف ) ہو۔ فعل معروف کو سمجھنے کے لئے اِن مثالوں کو پڑھیں۔

اقبال گیا۔

کریم سویا۔

احمد آیا۔

وقار رویا۔

عبداللہ بھاگا۔

وقاص دوڑا۔

اگر ان تمام جملوں پر غور کیا جائے۔ تو ہر ایک جملے میں فعل کا فاعل معلوم ہے۔

فعل مجہول کی تعریف اور مثالیں | Fail Majhool ki Tareef

وہ فعل جس کا فاعل معلوم نہ ہو، فعل مجہول کہلاتا ہے۔ مثلاََ
پھول توڑا گیا۔

نظم سنایا گیا۔

قلم خریدا گیا۔

کپڑے دھوئے گئے۔

روٹی پکائی گئی۔

ان تمام افعال کے فاعل معلوم نہیں ہیں۔

فعل کی اقسام بلحاظ نوعیت

بلحاظ نوعیت فعل کی اقسام یہ ہیں۔
فعل مفرد
فعل مرکب

فعل مفرد کی تعریف اور مثالیں | Fail Mufrad ki Tareef

مفرد کا معنی ہے ایک یا اکیلا۔ یعنی وہ فعل جو صرف ایک مصدر سے بنا ہو۔ مثلاََ

دوڑنا۔ مارنا۔ کھانا۔ سکھانا۔ مارنا۔ دوڑنا۔ بھاگنا۔ جاگنا۔ تولنا۔ پانا۔ جانا۔ کھانا۔ وغیرہ وغیرہ

فعل مرکب کی تعریف اور مثالیں | Fail Murakab ki Tareef

فعل مرکب فعل کی وہ قسم ہے، جو دو یا دو سے زیادہ مصدروں سے بنا ہو۔ یعنی مرکب افعال کے دو جز ہوتے ہیں۔

مرکب افعال کو سمجھنے کے لئے ان افعا ل پر غور کریں۔

دل بھر جانا۔ نکال دینا۔ گُر سکھانا۔ گر پڑنا۔ وغیرہ وغیرہ

فعل کی اقسام بلحاظ زمانہ یا بناوٹ

بلحاظ زمانہ یا بلحاظ بناوٹ فعل کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔
فعل حال
فعل ماضی
فعل مستقبل
فعل مضارع

فعل حال کی تعریف اور مثالیں | Fail Haal ki Tareef


وہ فعل جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا موجودہ زمانہ میں پایا جائے، فعل حال کہتے ہیں۔

فعل حال کی مثالیں

احمد سبق پڑھتا ہے۔

زین خط لکھتا ہے۔

زینت کپڑھے دھوتی ہے۔

وقار دوڑ رہا ہے۔

امجد درخت پر چڑھتا ہے۔

پانی بہہ رہا ہے۔

ان جملوں میں پڑھتا ہے، دھوتی ہے، دوڑتا ہے، چڑھتا ہے، دوڑ رہا ہے، بہہ رہا ہے وغیرہ فعل حال کی مثالیں ہیں۔

فعل حال کی اقسام

فعل حال یہ اقسام یہ ہیں۔ حال مطلق، حال ناتمام، حال شکیہ، فعل مضارع، فعل امر، فعل نہی

فعل ماضی کی تعریف اور مثالیں | Fail Mazi ki Tareef


فعل کی وہ قسم جو گزرے ہوئے زمانے میں کسی کام کا کرنا ظاہر کرے۔ مثلاََ
پروین کپڑے دھوتی تھی۔

ثنان بازار گیا۔

فائیلٹ جہاز چلا رہا تھا۔

وہ کھانا کھانے گئی ہوگی۔

ان تمام جملوں کا تعلق فعل ماضی سے ہیں۔

فعل ماضی کی اقسام

فعل ماضی کی اقسام یہ ہیں: فعل ماضی مطلق۔ فعل ماضی قریب۔ فعل ماضی بعید۔ فعل ماضی شکیہ۔ فعل ماضی استمراری۔ فعل ماضی تمنائی

فعل مستقبل کی تعریف اور مثالیں | Fail Mustaqbil ki Tareef


وہ فعل جس میں کسی کا م کا کرنا یا ہونا آنے والے وقت میں پایا جائے۔ فعل مستقبل کہلاتے ہیں۔ فعل مستقبل کو سمجھنے کے لئے ان جملوں پر غور کریں۔

میں سبق پڑھوں گا۔

بلال روٹی کھائے گا۔

خاکروب صفائی کا خاص خیال رکھے گا۔

طاہرہ کپڑے دھوئے گی۔

عام طور پر فعل مستقبل کے جملوں کے آخر میں گا، گی، گے وغیر آئیں گے۔

فعل مستقبل کی اقسام

فعل مستقبل کی قسمیں مندرجہ ذیل ہیں۔
مستقبل مطلق۔ مستقبل مدامی

فعل مضارع کی تعریف اور مثالیں | Fail Muzare ki Tareef in Urdu


فعل کی وہ قسم جس میں حال اور مستقبل دونوں پائیں جائے۔ فعل مضارع کہلاتا ہے۔ فعل مضارع کو سمجھنے کے لئے ان جملوں پر غور کریں۔

زید روٹی کھائے۔

علی خط لکھے۔

ندیم پھول لائے۔

سفیان سوئے۔

زینب کتاب پڑھے۔

ان تمام جملوں میں کھائے، لکھے، لائے، سوئے اور پڑھے فعل مضارع کی مثالیں ہیں۔

فعل کی اقسام بلحاظ حکم

حکم کے لحاظ سے فعل کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔

فعل امر
فعل نہی

فعل امر کی تعریف اور مثالیں | Fail Amar ki Tareef


فعل کی وہ قسم ہے، جس میں کسی کام کا حکم پایا جائے، مثلاََ

دفعہ ہوجاو۔

یہ جگہ صاف کرو۔

گھر جاو۔

کھانا کھاو۔

سبق پڑھو۔

ان تمام جملوں میں کسی کام کے کرنے کے لئے حکم پایا جاتا ہے۔ اس لئے اس فعل کو فعل امر کہلاتا ہے۔

فعل نہی کی تعریف اور مثالیں | Fail Nahi ki Tareef in Urdu

فعل نہی وہ فعل ہے، جس میں کسی کام کے نہ کرنے اور روکنے کا حکم پایا جاتا ہے۔ مثلاََ
دوڑنا مت۔
شور مت کرنا۔
جھوٹ مت بولو۔
بُرے دوستوں سے بچو۔
وہاں نہ جاو۔

امید ہے اب آپ کو فعل اور فعل کی اقسام مثالوں سے واضح ہوئی ہوگی۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو نیچے کمنٹس سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔ اگر یہ پوسٹ آپ کو اچھا لگا ہے تو اپنے دوستوں سے ضرور شئیر کریں۔ شکریہ

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ