Ticker

6/recent/ticker-posts

ضرب الامثال کی تعریف ضرب الامثال کی Zarb Ul Amsal Fehrist Urdu فہرست

ضرب الامثال کی تعریف ضرب الامثال کی فہرست Zarb Ul Misal Ki Tareef



ضرب المثل کہاوت کیا ہے : اردو زبان میں کہاوت کو ضرب المثل کہا جاتا ہے۔ ضرب الامثال یا کہاوت ایک ایسا جملہ ہوتا ہے جس میں کسی مشاہدہ، تجربہ یا کسی خاص بات کو لفظوں کے حقیقی معنی یا مرادی معنی میں استعمال کیا گیا ہو۔ کچھ کہاوتیں اور ضرب الامثال آسان انداز میں ہوتی ہے جن کو سمجھنے میں ذرا بھی مشکل درپیش نہیں ہوتی۔ لیکن کچھ مرادی معنی (یعنی اشارے کے طور پر ہوتی ہے جن کو سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے)

کہاوت اور ضرب الامثال عام سماجی زندگی میں پیدا ہوتی ہیں اور کہاوت بننے یا بنانے میں کوئی واقعہ، حادثہ یا کوئی ماحول بنیادی کام کرتا ہے۔ ائیے اردو کی کچھ مشہور کہاوتیں اور ضرب الامثال پر نظر ڈالتے ہیں۔

ضرب الامثال کی فہرست Zarb Ul Misal List In Urdu

اونچی دکان پھیکے پکوان ۔۔۔۔ دکھاوا کچھ اور اصلیت کچھ
میری جوتی میرا سر ۔۔۔ میری غلطی میرا نقصان

سوتے کو سوتا کیا جگائے ۔۔۔ نکما کام کی نصیحت نہیں کر سکتا۔

پانچوں انگلیاں ایک سی نہیں ہوتی ۔۔۔ ہر چیز کی الگ خوبی ہونا

دودھ کا دودھ پانی کا پانی ۔۔۔ انصاف ہونا

جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کیا ۔۔۔ نمک حرامی کرنا

جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا ۔۔۔ اپنی قابلیت وہاں دکھانا جہاں کوئی نہ ہو تو بیکار ہے۔

جان نہ پہچان میں تیرا مہمان ۔۔۔ بن بلائے کسی کا مہمان بننا

جس کی لاٹھی اسکی بھینس ۔۔۔ جس کے پاس طاقت ہو وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔

جان نہ پہچان خالہ بی سلام ۔۔۔ بے ضرورت دخل اندازی کرنا

بوڑھی گھوڑی لال لگام ۔۔۔ بڑھاپے میں سجنا سنورنا

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے ۔۔۔ اپنی سزا سے کوئی کب تک بچ سکے گا۔

بھری جوانی میں مانجھا ڈھیلا ۔۔۔ جوانی میں کمزوری دکھانا/ دیر سے کام کرنا

اپنے پاؤں پہ کلہاڑی مارنا ۔۔۔ اپنا ہی نقصان آپ کرنا

جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے ۔۔۔ اثردار چیزیں اثر ضرور دکھاتی ہیں۔

آگ پانی کا کیا میل ۔۔۔ دو متضاد چیزیں ایک جگہ نہیں ہو سکتی۔

مرغا نہیں بولے گا تو سویرا نہیں ہوگا ۔۔۔ کسی سے بہت زیادہ امید نہیں کرنی چاہیے۔

بن مانگیں موتی ملے مانگے ملے نہ بھیک ۔۔۔ مانگنے سے ذرا سی بھی چیز نہیں ملتی اور نصیب سے مہنگی چیز بھی مل جاتی ہے

اندھیری نگری چوپٹ راجہ ۔۔۔ نہ اچھا ماحول نہ اچھا انتظام

ایک انڈا وہ بھی گندا ۔۔۔۔ ایک اولاد وہ بھی خراب

آم کے آم گٹھلیوں کے دام ۔۔۔ ایک چیز کے دو فائدہ ہونا

اونٹ کے منہ میں زیرا ۔۔۔ ضرورت سے بہت کم ہونا

تالیف ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ۔۔۔ دو طرفہ کام، دونوں طرف کی کوشش سے ہوتے ہیں۔

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ