Ticker

6/recent/ticker-posts

ذکر کربلا - Zikr e Karbala

ذکر کربلا


دنیا میں ہے حق گوئی کی تاثیر ابھی تک
ہونٹوں پہ ہے نعرۂِ شبیر ابھی تک

دیکھو تو گزر کر ذرا دشتِ بلا سے
پیروں سے ہے لپٹی ہوئی زنجیر ابھی تک

پوچھو تو شہادت کا صلہ کرّوبیاں سے
کرتے ہیں جو اوصاف یہ تحریر ابھی تک

سچ پوچھئے دن رات بیاں ہوتی ہے پھر بھی
باقی ہے شہادت کی تفاسیر ابھی تک

میراث نبیﷺ آلِ‌ پیمبر سے پوچھو
باقی ہے گھرانے میں جاگیر ابھی تک

ایواں میں یزیدوں کے جبیںؔ لرزہ ہے طاری
زینب کی ہے جو گونجتی تقریر ابھی تک
_____

جبیں نازاؔں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے