Ticker

6/recent/ticker-posts

سب اللہ کی طرف سے آرہا ہے اللہ کے احکامات

اللہ نور السموات والارض اردو ترجمہ سب اللہ کی طرف سے آرہا ہے

سب اللہ کی طرف سے آرہا ہے
اگر آپ کو اللہ کے احکامات، اسکی رضا کی پرواہ نہیں، تو پھر اسے بھی آپ کی پرواہ نہیں...
آپ محض دنیا کے ہونا چاپتے ہیں تو اللہ بھی آپ کو دنیا والوں کے حوالے کر دیتا ہے...
اللہ کے نام پر چلنے والے لوگ، ہر چیز کو اللہ ہی کی طرف سے منسوب سمجھتے ہیں کہ نیکی بھی اللہ کی طرف سے آئی ہے اور بدی بھی اللہ کی طرف سے آئی ہے۔ جزا بھی ادھر سے آئی ہے اور سزا بھی ادھر سے آئی ہے، خوشی بھی ادھر سے آئی اورغم بھی ادھر سے آیا ہے۔
 آپ یہ نہ کہنا کہ یہ اللہ کی طرف سے نہیں آیا۔ ایسا کبھی نہیں کہنا۔ بلکہ یہ کہنا کہ یہ سب کچھ وہی اللہ بھیج رہا ہے۔
یقین رکھیں !یہ سب اللہ کی طرف سے آ رہا ہے۔ بشرطیکہ آپ اللہ والے ہوں۔!
کچھ کم عقل کہتے ہیں کہ اگر گناہ اللہ کی طرف سے ہے تو ہم قصوروار کیسے ہوئے؟
وہ ایسے کہ اللہ نہیں چاہتا تھا کہ تم گناہ کرو لیکن جب ہم گناہ کرنے پر ڈٹ جاتے ہیں اور اس کے لئے مسلسل کوشش کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیں گناہ کرنے دیتے ہیں
جیسے ہم اپنے بچے سے کہتے ہیں کہ بیٹا یہ کام تمہارے لئے بہت نقصان دہ ہے اسے مت کرو لیکن جب ہمارا بچہ مچل مچل کر ہم سے ضد کرتا ہے کہ نہیں میں یہ کام کروں گا تو ہم نہ چاہتے ہوئے بھی اسے وہ کام کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں
ہم پر بہت سے دکھ اور مصیبتیں ہمارے گناہوں کی وجہ سے بھی آتے ہیں
اللہ تعالیٰ تو ہر کسی کو ہدایت دینے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں
اللہ کی طرف سے ہمیں خوشیاں ملیں اور ہم اللہ کا شکر ادا کریں تو اللہ ہمیں خوشی کے ساتھ ساتھ ثواب بھی عطا فرماتے ہیں
اگر اللہ کی طرف سے ہمیں دکھ، غم اور مصیبتیں ملتی ہیں تو وہ ہمارا مرتبہ بڑھانے کے لئے ہوتی ہیں
اللہ کی طرف سے آئے دکھ پر ہم خوشی خوشی صبر کرتے ہیں اور اللہ سے راضی رہتے ہیں تو اللہ ہمیں بدلے میں خوشی عطا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے مرتبہ کو بھی بڑھاتے ہیں
 اسی لئے یہ یقین رکھیں کہ سب اللہ کی طرف سے آرہا ہے
آپ اللہ سے معافی مانگا کریں، نماز ضرور پڑھ لیا کریں، دعا کیا کریں

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ