Ticker

6/recent/ticker-posts

Dosti Par Mazmoon | دوستی پر مضمون

دوستی پر مضمون

دوستی ہر انسان کی فطری ضرورت ہے۔ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اکیلا نہیں رہ سکتا اسے اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی نہ کسی ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوست اکیلے پن کا بہترین ساتھی ہوتا ہے۔

دوستی کیا ہوتی ہے

دوستی پر مضمون لکھنے سے پہلے ہمارے لیے یہ بات جان لینا بے حد ضروری ہے کہ دوستی کا مطلب کیا ہے اور زندگی میں دوست اور اس کی دوستی کیا اہمیت رکھتی ہے؟ دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جسے ہم خود چنتے ہیں۔ زندگی میں کئی بار اچھے اور برے دوست ہماری زندگی میں آتے ہیں۔ ہم خود نہیں جانتے کہ وہ ہمارا کیسا دوست ہے۔

دوستی کا اصل مطلب کیا ہے؟

دوستی دنیا کا سب سے خوبصورت رشتہ ہے۔ ایک سچا دوست ہماری زندگی کو ایک نئی راہ دیتا ہے۔ لیکن اکثر ہم چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے اپنے قیمتی دوست کو کھو دیتے ہیں۔ ہم اکثر کسی کی کسی نہ کسی خاصیت سے متاثر ہو کر اس سے دوستی کر لیتے ہیں۔ ایسے میں ہم صرف اس کی مثبت چیزوں کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ دوستی کو الگ الگ ناموں سے جانا جاتا ہے جیسے ہمدم، ہمنوا، ساتھی، رفیق اور یار وغیرہ۔ عربی میں دوست کے لیے خلیل لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جن دو لوگوں کے خیالات آپس میں ملتے جلتے ہوں انہیں حبیب کہا جاتا ہے۔ دنیا میں کسی بھی انسان کے لیے تنہا زندگی گزارنا بہت مشکل کام ہوتا ہے ایسے میں میں سچے دوست کی موجودگی تنہائی کو دور کرتی ہے۔

دوستی پر مضمون اردو میں

دوستی زیادہ تر ہم عمر لوگوں میں ہوتی ہے۔ اگر دو لوگوں کے خیالات آپس میں نہیں ملتے ہیں تو دوستی ہونا ممکن نہیں ہے۔ لہذا یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ دوستی ہونے کے لئے لیے دو انسانوں کے خیالات کا ملنا بھی ضروری ہے۔

سچا دوست کے معنی

سچا دوست وہ ہوتا ہے جو اپنے دوست کی کامیابی کیلئے ہمیشہ کوشش کرتے رہتا ہے۔ ایک سچے دوست کی پہچان یہ ہے کے وہ اپنے دوست سے دوستی کے بدلے کوئی خدمت نہیں لینا چاہتا اور نہ ہی اس کی دوستی میں کوئی مطلب حاصل کرنا ہوتا ہے۔ سچا دوست اپنے دوستوں کو غلط راستوں سے موڑ کر اچھے راستے پر لاتا ہے۔ ایک دوست دوسرے دوست کی برائیوں کو دور کرتا ہے اور اس پر پردہ ڈالتا ہے۔ سچا دوست کبھی بھی اپنے دوستوں کے راز نہیں کھولتا۔ سچا دوست اپنے دوست کی اچھائیوں کا ہر جگہ اظہار کرتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے اور دل و جان سے ہر وقت اپنے دوست کی بھلائی کے لئے کوشش کرتا رہتا ہے۔ دوست غم کی حالت میں دوست کو تسلی اور تشفی دیتا ہے۔ وہ اپنے دوستوں کے لئے اپنی جان تک قربان کرنے کو تیار رہتا ہے۔

جھوٹے دوست کی پہچان

جھوٹے دوست کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہی ہمارے لیے کسی نہ کسی مصیبت یا پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ ایک جھوٹا دوست اپنے دوستوں کی برائیوں کو دور کرنے کی جگہ انہیں ساری دنیا میں مشہور کرتا پھرتا ہے۔ وہ اپنے دوستوں کے سامنے میٹھی میٹھی باتیں کرتا ہے اور پیٹھ پیچھے اپنے ہی دوست کی برائی کرتا ہے۔ جھوٹا دوست صرف اچھے وقتوں پر آپ کے ساتھ رہتا ہے اور برا وقت آتے ہی آپ کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ جھوٹا دوست صرف اپنے مطلب کے لئے دوستی کرتا ہے۔ جب اس کا مطلب حاصل ہو جاتا ہے تب وہ آپ سے دوستی ترک کر دیتا ہے اور ملنا جلنا بند کر دیتا ہے۔ اس طرح کے دوستوں سے ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے اس لیے کہ ایسے جھوٹے دوست اپنے مطلب کے لئے دوستوں کی جان تک لے لیتا ہے۔

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ