Ticker

6/recent/ticker-posts

شہر وفا معروف شاعر اختر چیمہ کا پہلا شعری مجموعہء

شہر وفا شاعر اختر چیمہ کا شعری مجموعہء

شہر وفا معروف شاعر اختر چیمہ کا پہلا شعری مجموعہء کلام ہے- جس میں منظومات اور غزلیات کے علاوہ تقدیسی کلام بھی شامل ہے- اختر چیمہ نظم و نثر ہر یکساں عبور رکھتے ہیں-شاعری کے علاوہ پیش لفظ بھی پڑھنے کی چیز ہے جس میں شاعر نے عصر حاصر کے اہم موضوعات پر مدبرانہ انداز میں خامہ فرسائی کی ہے۔

شہر وفا معروف شاعر اختر چیمہ کا پہلا شعری مجموعہء


اختر چیمہ ایک فطری شاعر ہیں- بغیر کسی بیساکھی کے جنہوں نے فکر و فن کے میدان میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے- مذکورہ کتاب میں متعدد اصناف سخن میں طبع آزمائی کی گئی ہے- فکر و فن میں جدت کے علاوہ پیرایہء اطہار میں بھی جدت دکھائی دیتی ہے- پابند نظموں کے علاوہ آزاد نظموں کے بھی دلکش نمونے دکھائی دیتے ہیں-
رومانویت کے عمدہ نمونوں کے علاوہ مزاحمتی ادب کی بھی عمدہ جھلکیاں نظر اتی ہیں۔

"شہر وفا" شاعری کا ایسا متنوع گلستاں دکھائی دیتا ہے جس میں قسم قسم کے پھول اپنی خوشبو سے مشام دل و جاں کو معطر کرتے دکھائی ہیں۔

اقلیم شعر و ادب میں یہ مجموعہء کلام تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
اختر چیمہ کے مزید تین شعری مجموعے اور ایک نثری کتاب زیر اشاعت ہیں۔

جعلی شاعروں کی بھرمار اور متشاعروں کی بہتات کے دور میں کسی حقیقی شاعر کا کلام نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔
وہ بھی استاد بنے پھرتے ہیں اختر چیمہ
جن کے دیوان سے اک شعر مرا بھاری ہے

یہ کتاب " فنکشن ہاؤس" لاہور والوں نے چھاپی ہے۔
عمدہ پرنٹنگ اور خوبصورت کاغذ استعمال کیا گیا ہے- سر ورق نہایت عمدہ ہے۔
224 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت ایک ہزار روپے ہے-
یہ کتاب فنکشن ہاؤس ، بک سٹریٹ، 68 مزنگ روڈ لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
واٹس ایپ نمبر درج ذیل ہے۔
0330-4201999
( تبصرہ نگار - اقرا بتول)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے