6 بری عادتیں جو آپ کا وقت ہی نہیں، آپ کا مستقبل بھی برباد کر سکتی ہیں
1. بغیر سوچے سمجھے موبائل فون پر ویڈیو اسکرول کرنا، جسے ہم صرف تھوڑا سا بریک کہتے ہیں۔
پانچ منٹ کا یہ بریک کب دو گھنٹے میں بدل جاتا ہے، پتا ہی نہیں چل پاتا۔ دراصل اس طرح آپ نے آرام نہیں کیا بلکہ اپنی زندگی کا وہ بیش قیمت وقت ضائع کر دیا جو کبھی واپس نہیں آنے والا ہے۔
2. ہر دن صرف نۓ نۓ منصوبے بناتے رہنا، لیکن عمل نہ کرنا۔
ہمارے نوٹ بکس اہداف سے بھری ہوئی ہیں۔ وژن بورڈز تیار ہیں۔ وائس نوٹس اور لمبی لمبی فہرستیں بھی موجود ہیں۔ لیکن حقیقت میں ہماری زندگی میں کچھ بھی آگے نہیں بڑھا۔ یاد رکھیں، صرف منصوبہ بندی کرنا ہی ترقی نہیں، عمل کرنا بھی ضروری ہے۔
3. صرف اس وجہ سے ہی ایک جگہ رکے رہنا کیونکہ وہ آرام دہ لگتی ہے۔
ایسی نوکری جس میں ترقی کا کوئی راستہ نہیں۔ وہ دوستی جو آپ کی توانائی کو ختم کر دیتی ہے۔ وہ معمول جو برسوں سے ویسا ہی چلا آ رہا ہے۔ آرام ہمیشہ سستا نہیں ہوتا، بعض اوقات یہ آپ کے مستقبل کو برباد کر کے آپ سے بہت بڑی قیمت وصول کرتا ہے۔
4. ہمیشہ دوسروں کو دیکھتے رہنا لیکن خود کچھ تخلیق نہ کرنا.
ہم اکثر لوگوں کو کامیاب ہوتے دیکھنا، ان کی کامیابی کے بارے میں پڑھنا، موٹیویشنل ویڈیوز سنا کرتے ہیں لیکن خود کوئی قدم نہیں اٹھاتے ہیں۔ صرف دوسروں کے متعلق معلومات حاصل کرنا مصروفیت تو لگ سکتی ہے، لیکن اکثر یہ کام بھی ایک خوبصورت قسم کی توجہ بھٹکانے والی عادت میں شمار ہوتی ہے۔
5. ہر کسی کے لیے وقت نکالنا، مگر اپنی ہی ترجیحات کو بھول جانا.
آپ ہر کسی کے لیے ہمیشہ دستیاب ہو جاتے ہیں۔ لیکن جب خود کی صحت، خود کی خوابوں اور خود کی مستقبل کی بات آتی ہے تو وقت ہی نہیں بچتا۔ دراصل یہ نیکی نہیں، بلکہ خود کو نظر انداز کرنا ہے۔
6. صحیح وقت کا انتظار کرتے رہنا.
حقیقت یہ ہے کہ انسان کی زندگی میں صحیح وقت کبھی نہیں آتا۔ ہر بار انتظار کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ مل ہی جاتی ہے۔ آج جن لوگوں کو آپ کامیاب دیکھتے ہیں، انہوں نے اس وقت آغاز کیا تھا جب وہ مکمل طور پر تیار بھی نہیں تھے۔
اپنے مستقبل کو بدلنے کے لیے ہمیشہ بڑے فیصلوں کی ضرورت نہیں ہوتی، کبھی کبھی صرف چند غلط عادتوں کو چھوڑ دینا ہی کافی ہوتا ہے۔
0 تبصرے