جدید لب و لہجے سے مزین خوبصورت شاعری
ایم آئی ظاہر، زینت کیفی اور ماہر شیدائی سمیت کئی شاعروں نے خوب داد سمیٹی
گلابی نگر میں جدید لب و لہجے سے مزین خوبصورت شاعری
جے پور: جدید لب و لہجے سے مزین خوبصورت شاعری، کامیاب مشاعرہ، ترنم اور تحت میں شاندار غزلیں۔ شہر سے دور دہلی روڈ گوکل بھائی بھٹ مارگ ٹھاٹھ واقع کھلے آسمان کے اسٹیج پر رات کو سجے مشاعرے میں شاعروں نے ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت غزلیں پیش کر باذوق سامعین کو مبہوت کر دیا۔ گلابی نگر کی قدرتی معطر فضا اور ٹھنڈی ہوا کے بیچ دیر رات تک جاری رہنے والے اس مشاعرے کی صدارت انٹرنیشنل سعادت سعید اور مغربی بنگال اردو اکیڈمی سے "جام جہاں نما ایوارڈ" سے نوازے گئے ممتاز شاعر ایم آئی ظاہر نے کی۔ راجستھان اردو اکیڈمی سےایوارڈ یافتہ ممتاز شاعرہ اور اردو صحافی ڈاکٹر زینت کیفی مہمانِ خصوصی تھیں۔ معروف صحافی و شاعر ارشد وارثی مخصوص مہمان اور استاد شاعر ماہر شیدائی استقبالیہ صدر تھے۔ مشاعرے میں افضل علی افضل، عمران قیس، محمد سہیل، صادق علی شاداب، شاہباز احمد، عابد نواب، صادق گویا اور انوراگ شرما نے خوبصورت غزلیں پیش کر سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ آخر میں منتظم عمران قیس نے شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض شاہباز احمد نے انجام دیے۔ پروگرام میں کئی معز سامعین بھی موجود تھے۔
0 تبصرے