محبّت حسین ؓ کی
دِل میں بسی ہوئی ہے محبّت حسین ؓ کی
ایسی ہو سب کے دِل میں عقیدت حسین ؓ کی
دنیا و دیں میں اس کی شہادت کا شور ہے
دونوں جہاں میں کتنی ہے شہرت حسین ؓ کی
سر دے کے کربلا میں شہادت خرید لی
یہ مرتبہ یہ شان تھی حصرت حسین ؓ کی
رہ کر کے بھوکے پیاسے بھی میداں میں آ گۓ
بیشک عجیب تر تھی یہ ہِمّت حسین ؓ کی
ہے دشمنِ حسین ؓ جہنّم ترا مقام
سر دیدۓ تو ہوگئ جنّت حسین ؓ کی
اختر اِسی کی فِکر اِسی کی ہے آرزو
مِل جاۓ کاش مجھ کو بھی قربت حسین ؓ کی
اختر رانچوی ، جھارکھنڈ
7870849550
0 تبصرے