Ticker

6/recent/ticker-posts

مناجات : جینے دیتے نہیں دل کے تو یہ چھالے مجھکو

مناجات : جینے دیتے نہیں دل کے تو یہ چھالے مجھکو


مناجات
جینے دیتے نہیں دل کے تو یہ چھالے مجھکو
میرے اللہ تباہی سے بچا لے مجھ کو

تو ہی خالق ہے مرا اور تو ہی مالک یا رب
ہر مصیبت سے یہاں تو ہی نکالے مجھ کو

مجھ کو حالات نے گھیرا ہے زمانہ دشمن
اپنی رحمت کی تو چادر میں چھپالے مجھ کو

ہوں میں عاصی یہاں کچھ بھی تو نہیں آتا ہے
پھر بھی دیتا ہے تو ہر وقت نوالے مجھ کو

رات اسلام یہ ظلمت کی بہت گہری ہے
وہ مرا رب ہی دکھاۓ گا اجالے مجھ کو
اسلام شکارپوری
شکارپور
انڈیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے