Ticker

6/recent/ticker-posts

نعتِ رسولِ مقبول : لرزاں تھے اندھیرے سب اک آپ کے آنے سے

نعتِ رسولِ مقبول : لرزاں تھے اندھیرے سب اک آپ کے آنے سے


madina at night


نعتِ رسولِ مقبول


لرزاں تھے اندھیرے سب اک آپ کے آنے سے
وہ ظلم مٹا تھا یوں بے درد زمانے سے

تحفہ یہ نمازوں کا آقا کو دیا رب نے
جنت کے کھلے در ہیں معراج کو جانے سے

تاریخ یہ شاہد ہے اس دورِ جہالت کی
یہ دین خدا کا تو ابھرا ہے دبا نے سے

ہر راہ ہدایت کی آقا نے بتائ ہے
جنت کی وہ دولت لو قرآں کے خزانے سے

مغلوب کیا ان کو اللہ نے تو اک دن
جو باز نہ آتے تھے آقا کو ستانے سے

اسلام ہدایت کی یہ آپ نے امت کو
خوش ہوتا خدا بھی ہے گرتوں کو اٹھا نے سے

اسلام شکارپوری
شکارپور
انڈیا

اور پڑھیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے