Ticker

6/recent/ticker-posts

سلام حضرت امام حسینؓ

سلام حضرت امام حسینؓ


صبر و رِضا کے دیکھئے پیکرحسینؓ ہیں
سب لٹ چکاہے پھر بھی تونگر حسینؓ ہیں

یوں ہی نہیں ملا ہے شہادت کا مرتبہ
ثابت یہ ہو چکا تھا کہ حق پرحسینؓ ہیں

تازہ ہے یاد خیبر و بدر و حنین کی
حیدرؓ ہیں تیغ ، تیغ کے جوہرحسینؓ ہیں

آیا ہوں میں سلام کی محفل میں اس لیے
اس بزم میں شریک برابر حسینؓ ہیں

نادر اسلوبی۔ انڈیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے