Ticker

6/recent/ticker-posts

کپواڑہ میں ایک ضلعی سطح کے عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد

کپواڑہ میں ایک ضلعی سطح کے عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد

از سرشتہ صدر کلچرل ٹرسٹ کپوارہ
پریس ریلیز
کلچرل ٹرسٹ کپواڑہ نے آج یعنی 20 فروری 2022 بروز اتوار گورنمنٹ ماڈل ہاٸیر اسکینڈری کپواڑہ میں ایک ضلعی سطح کے عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد کیا جسمیں لگ بھگ تیس سے زاٸد شعرا کرام نے شرکت کرکے اپنا اپنا کلام پیش کیا جو ضلع کپواڑہ کے اطراف و اکناف سے تشریف لاٸے تھے۔ مشاعرے کی صدارت کلچرل ٹرسٹ کپواڑہ کے صدر محترم میر دردپوری نے کی اور نظامت کی ذمہ داری ناصر مسرور جنرل سیکریٹری نے انجام دی۔ اس مشاعرے میں ضلع کپواڑہ کے نو آموز اور کہنہ مشق شعرا نے شرکت کی۔ نو آموز شعرا کرام نے اپنا اپنا کلام سناکر ایک تابناک مستقبل کا اشارہ دیا۔ مشاعرہ ٹھیک سوا گیارہ بجے شروع ہوا سوا دو بجے اختتام کو پہنچا۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی ذمہ داری محترم فیاض فغان نے نبھاٸی۔ نعت نبوی پیش کرنے کی سعادت محترم بشیر طاہر کے حصہ میں آٸی۔ ایوان صدارت تشکیل دینے کے بعد مہمانوں کا رسماً استقبال محترم مقبول فاٸق خزانچی نے کیا۔ صاحب صدر کی اجازت سے باضابطہ مشاعرے کی کاررواٸی شروع ہوٸی۔ بذیل قابل ذکر شعرا کرام نے مشاعرے میں شرکت کرکے دادوتحسین سمیٹا۔

محترم میر غنی ، محترم عامر حسین شیخ ، محترم اے جی فراہی ، محترم ابرار لولابی ، محترم شاہین غمگین، محترم رفیق پنجابی، محترمہ روہی آرزو، محترم راشد منظور ، محترم عبدالغنی گوہر ، محترم شفیع سالک ، محترم فیاض فغان ، محترم ذوالفقار ساگر ، محترم شوکت ثاقب پوشپوری ، محترم ارشد محی الدین ، محترم غلام حسن عجمی ، محترم سالک لولابی ، محترم فیاض احمد فیاض ، محترم عاشق حسین زاہد ، محترم غلام محی الدین عارف ، محترم بشیر طاہر ، محترم اشرف عقاب ، محترم عبدالغنی نادم ، محترم صفدر یوسف ، محترم مقبول فاٸق ، راقم الحروف ناصر مسرور اور محترم میر دردپوری صدر کلچرل ٹرسٹ کپواڑہ۔ اپنے صدارتی خطبے میں صدر مجلس نے نو آموز شعرا کو اپنے کلام کی نوک پلک درست کرانے کے لٸے کہنہ مشق شعرا سے رابطہ قاٸم کرنے کے لٸے کہا۔ انہوں نے کلچرل ٹرسٹ کپواڑہ کے تٸیں پیدا کی گٸی غلط فہمیوں کا بھی تذکرہ کیا اور دو ٹوک الفاظ میں آٸین کی بالادستی قاٸم رکھنے کا اعادہ کیا اور آٸین کو بالاے طاق رکھکر کسی بھی عمل کا حصہ بننے سے انکار کیا۔ تمام شرکا نے انکے خیالات سے اتفاق کا عندیہ دیا۔ انہوں نے موجودہ غیر یقینیت میں سدھار آنے کے ساتھ ہی تنظیمی الیکشن منعقد کرانےکا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے سربراہ ادارہ ، شرکاے مجلس اور میڈیا سے منسلک حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی عکس بندھی محترم نورالحسن اندرابی نے بحسن و خوبی کی۔ 
المشتہر 
ناصر مسرور
جنرل سیکریٹری
کلچرل ٹرسٹ کپواڑہ

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ