Ticker

6/recent/ticker-posts

اپنی دعاؤں میں نیت کی پاکیزگی ،جذبہ اخلاص اور قلب سلیم ضرور مانگئیے

اپنی دعاؤں میں نیت کی پاکیزگی ،جذبہ اخلاص اور قلب سلیم ضرور مانگئیے

...............
(مونگیر)


عین الحق امینی قاسمی
معہد عائشہ رحمانی نگر کھاتوپور ،بیگوسرائے


آج یہاں 26/فروری 2022ء کوبعد نماز مغرب خانقاہ رحمانی مونگیر میں حسب سابق مجلس درود شریف کا انعقاد عمل میں آیا ، اس موقع پر بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبد السبحان صاحب رحمانی مدظلہ استاذ حدیث جامعہ رحمانی مونگیر کا روح پرور بیان ہوا ،انہوں نے اپنے بیان میں مختلف اصحاب عزیمت کی روحانی بلندیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان تمام باتوں کے ساتھ آپ بھی اپنے اندر نسبتوں کو حاصل کیجئے ،آپ عظمتوں کے بلند مقام پر فائز ہوں گے ،نسبتیں عظمتوں کا مضبوط ذریعہ ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ کتابوں میں لکھا ہے کہ ساتویں پشت میں بھی ولایت ہوتی ہے اور ان کا واسطہ دےکر اللہ سے اگردعا کی جائے تو اللہ دعا رد نہیں فرماتے ہیں ،اندازہ لگائیے اس خانوادے کا جس کی ہر پشت میں ولایت موجود ہے ،ان کی دعاؤں میں کیوں نہیں اثر ہوگا ۔اس لئے آپ خانقاہ رحمانی تشریف لائے ہیں ،اس نسبت کی حفاظت کیجئے اور آئندہ بھی عظمتوں کے ساتھ تشریف لاتے رہئیے۔

بعد ازاں مفکر ملت ،امیر شریعت ثامن حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم مجلس میں تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا کہ آپ درود شریف کی مجلس میں دور دراز کےمختلف علاقوں سے چل کر آئے ہیں ،یہ ہم سب کی سعادت ہے ،درود پاک کا وردزندگی کی اہم عبادتوں میں سے ہے ،سماجی زندگی میں اگر کسی نے ہمارے ساتھ ایک پل احسان کیا ہوتا ہے تو ہم پوری زندگی اس کے احسان مند ہوتے ہیں ،دنیائے انسانیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑامحسن ہمارے آپ کے نہیں ہیں ،ہمیں اس احسان کو زندگی بھر درود پاک کے ذریعے اداکرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے ۔انہوں نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ اس وقت دعا ہوگی ،ہم اپنی دعاؤں میں نیت کی پاکیزگی ،جذبہ اخلاص اور قلب سلیم کی دعا اللہ سے ضرور مانگیں اس لئے کہ ہماری نیت میں اس کے علاؤہ اگر کچھ ہے تو اس کی اصلاح بھی آج سے شروع کیجئے ،اللہ کو ہر وہ عمل پسند ہے جو رب کو راضی کرنے کے جذبے سے قلب خاشع کے ساتھ کیا گیا ہو،اللہ کو کبر ،غافل دل ،ریا والے اعمال بالکل بھی پسند نہیں ہیں ،انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آج سے قلب سلیم کی توفیق اللہ سے مانگنا شروع کیجئے ،پھر آپ از خود ایمان واعمال کی لذت محسوس کریں گے۔

آپ نے سلسلے کی پہلی درود تین سو مرتبہ اور دوسری درود شریف دو سو مرتبہ، کل پانچ سو باردرود پاک کا ورد کرانے کے بعد ایمان واعمال پر استقامت ،پوری انسانیت کی بھلائی،کورونا جیسے وباوامراض سے صحت یابی اور ملک وملت میں امن کی بحالی کے تئیں طویل دعا کرائی۔ واضح رہے کہ درود شریف کے اجتماعی ورد کا یہ سلسلہ 1991 امیر شریعت سابع حضرت مولانا سید محمد ولی صاحب رحمانی رحمہ اللہ نے شروع فرمایا تھا ،تب سے آج تک تسلسل کے ساتھ فکر روحانیت کی یہ مجلس جاری ہے ،جس میں ملک کے طول وعرض سے سینکڑوں احباب شریک ہوکرعشق رسول اور حب رسول کا دم بھرتے ہیں ۔


 نائب صدر جمعیہ علماء بیگوسراے

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ