Ticker

6/recent/ticker-posts

کیاہوا۔۔۔؟اتناسنّاٹاکیوں ہےبھائی۔؟

کیاہوا۔۔۔؟اتناسنّاٹاکیوں ہےبھائی؟

انڈیا ٹو ڈے۔۔۔۔!!!

ریلوےپلیٹ فارم پر بُک اسٹال والے
سے"انڈیاٹوڈے"خریدتےہوئےمیں نے پوچھا۔
"کیاہوا۔۔۔؟اتناسنّاٹاکیوں ہےبھائی۔؟
سیلزمین: کچھ نہیں صاحب،اِنکا توروزکادھندہ ہے۔کچھ دیر پہلے اسی جگہ پرایک"جیب کترے"کو
رنگےہاتھوں پکڑکرچارپانچ مسافرپیٹ رہےتھے،پیٹنےکی وجہ معلوم پڑی تو۔۔توہرکسی نےاپنی مرضی موافق منہ بھرکےگالی دی۔کسی نےایک دوتھپّڑ، لات،گھونسے
مارکرچلتابنا،کسی نےاُسکوپولس کے
حوالےکرنےکامشورہ دیا۔
کچھ دیربعدپولس کوآتادیکھکر
 مارکھاتاہوا"جیب کترے"نےپینترہ بدلااوراس سےپہلےکہ،پولس اسکی گردن دبوچ لے۔۔۔
"جیب کترے"نےزورزورسےچلاّنا
شروع کیا۔۔۔!
"جئےشری رام"جئےشری رام"۔۔۔!
پھرکیاتھاتماشائیوں میں چھپےہوئے
"جیب کترے"کےمددگارساتھیوں نے
بھی آوازمیں آوازملاناشروع کردیا
"جئےشری رام"جئےشری رام"۔۔!
سچّی شردّھامیں ڈوبےہوئےکچھ معصوم رام بھگتوں نےبھی آوازمیں آوازملاناشروع کردیا،جویہ بھی نہیں جانتےتھےکہ،اصل لفڑاکیاہے۔؟
دیکھتےہی دیکھتےسارااسٹیشن
"جئےشری رام"جئےشری رام" کے
نعروں سےگونج اُٹھااورپولس
"جیب کترے"کوچھوڑکراُن چارپانچ 
مسافرین کوگرفتارکر،اپنےساتھ لے
گئی۔اب وہ چاروں حوالات میں بند
ہیں،جنہوں نے"جیب کترے"کورنگے
ہاتھوں پکڑاتھا۔
حالات پرافسوس جتاتےہوئے، میں نےسیلزمین سےپوچھا۔۔۔
"میراانڈیاٹوڈے"کہاں ہے۔؟
سیلزمین: یہ کیا۔۔۔"انڈیاٹوڈے"
توآپکےہاتھ میں ہے۔۔!!!

٠۵/٠٣/٢٠٢٠

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ