Ticker

6/recent/ticker-posts

صحبت کا اثر مضمون | Sohbat Ka Asar Mazmoon

صحبت کا اثر مضمون | Sohbat Ka Asar Mazmoon

صحبت کا اثر ہر انسان کے رہن سہن اور ذہن و دل پر صاف طور پر پڑتا ہے۔ ہم جس طرح کے انسان کی صحبت میں رہیں گے ہم پر ویسا ہی اثر پڑے گا۔ برے انسان کی صحبت میں رہنے سے ہماری خصلت میں برائی آ جاتی ہے۔ عین اسی طرح سے اچھے انسانوں کی صحبت میں رہنے سے ہم پر اچھا اثر پڑتا ہے اور ہم اچھی خصلتوں کے مالک بن جاتے ہیں۔

صحبت کا اثر مضمون

ہم انسانوں کی فطرت ہے کہ ہم سماج میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ ایک انسان ہمیشہ دوسرے انسانوں کی صحبت میں رہنا چاہتا ہے۔ دنیا میں کسی بھی انسان کے لئے اکیلے رہ کر زندگی گزارنا مشکل ترین کام ہے۔ ارسطو نے کہا ہے کہ انسان ایک سماجی جانور ہے۔لہذا سماج میں رہنا انسان کی فطری ضرورت ہے۔ اس لیے ہر انسان اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق دوسرے انسانوں کی صحبت تلاش کرتا رہتا ہے۔اور جب اسے اپنی پسند کا آدمی مل جاتا ہے تو اس کا صحبت اختیار کرتا ہے۔ اس طرح انسان پر اچھی یا بری صحبت کا اثر پڑتا ہے۔

***

کوئی بھی انسان تنہائی میں زندگی گزار کر خوش نہیں رہ سکتا۔ اپنی زندگی کو خوشی خوشی گزارنے کے لئے ہمیں دوسرے لوگوں کی صحبت میں رہنا بے حد ضروری ہو جاتا ہے۔ ہم انسانوں کے اخلاق پر تعلیم کی بنسبت صحبت کا زیادہ اثر پڑتا ہے۔ صحبت ہی کی بدولت انسان کا اخلاق اچھا یا برا ہو سکتا ہے۔ صحبت کا اثر انسان کی آئندہ نسلوں پر بھی پڑتا ہے۔ اگر آپ اچھے لوگوں کی صحبت میں رہیں گے تو آپ کی اولاد اچھی ہوگی۔ اگر آپ برے لوگوں کی صحبت میں رہیں گے تو آپ کی اولاد بھی بری ہو جائیں گے۔ یعنی صحبت کے اثر سے ہمارا مستقبل بھی اچھا یا برا ہو سکتا ہے۔

***

اب جب کہ ہم لوگ اتنی سی بات سمجھ چکے ہیں کہ ہمیں سماج میں رہنے کی ضرورت ہے تو ہمیں یہ بھی جان لینا چاہیے کہ ہم جس شخص کی صحبت اختیار کرتے ہیں اس اس کی خصلت کیسی ہے؟ کیونکہ ہم پر اپنے دوستوں کی صحبت کا اثر صاف طور پر پڑتا ہے۔ جو انسان اچھے اور نیک انسانوں کی صحبت میں رہتا ہے اس کی عادت و خصلت بھی اچھی ہوتی ہے۔ ایسے انسان کی سماج میں ہر کہیں تعریف ہوتی ہے۔ اور جو انسان برے لوگوں کی صحبت میں رہتا ہے اس کی ہر جگہ برائی ہوتی ہے ہے۔ اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ ہم ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرے جس میں کوئی برائی نہ ہو اور جن کے عادات و اطوار اچھے ہوں۔ ہمیں برے لوگوں کی صحبت سے ہمیشہ پرہیز کرنا چاہیے۔

نیک لوگوں کی صحبت کے فوائد

نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے سے سب سے بڑا فائدہ یہ پہنچتا ہے کہ ان کی نیکی کا اثر ہمارے اخلاق پر بھی پڑتا ہے اور اس طرح ہمارے اخلاق بھی اچھے ہو جاتے ہیں۔
نیک انسان کی صحبت اختیار کرنے سے روحانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔انسان کے عقل و تمیز میں تیزی اور شعور میں سنجیدگی پیدا ہوتی ہے اور انسان کی قدر و منزلت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ نیک انسانوں کی صحبت گناہ اور جرم سے دور رکھتی ہے۔ دل میں خوشی اور مسرت پیدا کرتی ہے اور روح کو سکون حاصل ہوتا ہے۔ نیک لوگوں کی صحبت سے طبیعت میں شگفتگی پیدا ہوتی ہے۔


***

اچھے لوگوں کی صحبت سے انسان مختلف قسم کی خوبیوں سے مالا مال ہو جاتا ہے۔ یہ اچھی صحبت ہی کا اثر ہے کہ پھولوں کے ساتھ کانٹے بھی محفلوں میں چلے جاتے ہیں اور پھولوں کی خوشبو کا اثر مٹی پر بھی ہوتا ہے۔ صندل کی صحبت کی وجہ سے درخت بھی معطر ہو جاتے ہیں۔ اس طرح یہ بات پوری طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ صحبت کا اثر نہایت قوی اور زبردست ہے۔ ایسے انسان قابل تعریف ہیں جن کی صحبت ہمیشہ اچھے لوگوں کی رہی ہو۔ اس لیے اگر ہم نیک بننا چاہیں تو بری صحبت سے بچیں۔

انسان کی پہچان اس کی صحبت سے ہوتی ہے۔ اگر وہ بروں کی صحبت میں رہتا ہے تو ہم لوگ اس کو برا سمجھتے ہیں۔ اسی طرح اچھی صحبت میں رہنے والوں کو اچھا سمجھتے ہیں۔ اگر اتفاق سے اچھے لوگ بری صحبت میں پڑ جائیں تو انہیں مناسب ہے کہ اپنی عادات ایسی رکھیں کہ بروں کی بری عادات اور اوصاف کا اثر ان پر نہ پڑے۔


***

ہم سب کو چاہیے کہ ہمیشہ اچھے کام کرتے رہیں اور برے لوگوں کی صحبت کو آہستہ آہستہ چھوڑ دے۔ نیک صحبت کی عادت بچوں کو بچپن ہی سے ڈالنی چاہیے۔ بچوں کا دل اثر پذیر ہوتا ہے ان پر دوسروں کا اثر فوراً ہی ہونے لگتا ہے۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہمیشہ اچھی صحبت اختیار کریں اور زندگی کو خوشگوار طریقے سے گزاریں۔

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ