نعت رسولِ مقبولﷺ
دل کے قرینے حبِّ نبی سے اجال دوں
ہر موۓ تن کو اس کی عقیدت میں ڈھال دوں
وہ بحرِ بیکراں ہے وہی منبعِ کرم
لے کر مَیں ان کا نام بلاؤں کو ٹال دوں
حسنِ عمل کے پھول سجا کر قدم قدم
ہر ایک سوچ کو تیرا عکسِ جمال دوں
رکھنا ہے مجھ کو اس کی مسیحائی کا بھرم
پھر کیوں نہ دل سے خوف و خطر کو نکال دوں
روۓ زمیں سے منزلِ افلاک تک حیا
اس بے مثال کی میں بھلا کیا مثال دوں
”ثریا حیا“
0 تبصرے