Ticker

6/recent/ticker-posts

فیفا (FIFA) فرانسیسی زبان کے الفاظ

فیفا (FIFA) فرانسیسی زبان کے الفاظ

”فیفا (FIFA) فرانسیسی زبان کے الفاظ Fédération Internationale de Football Association کا مخفف ہے، جس کا انگریزی مفہوم International Federation of Association Football ہے۔ فیفا کی بنیاد 1904ء میں پیرس، فرانس میں رکھی گئی، جبکہ پہلا فیفا ورلڈ کپ 1930ء میں یوراگوئے میں منعقد ہوا۔“

تب سے آج تک ہمارا عظیم ملک بھارت " فیفا ورلڈ کپ " میں شرکت کے لیے ترستا رہا ہے۔ 1950ء میں یہ موقع میسر آیا، مگر مختلف وجوہات اور مجبوریوں کے باعث شرکت ممکن نہ ہو سکی۔ اس کے باوجود ۔۔۔ ہمارے ملک میں فٹبال کے شائقین کی ایک بڑی تعداد آج بھی، اس حسرت کے ساتھ بیٹھی ہے ۔۔۔ کہ کبھی وہ دن آئے جب عالمی کپ کے میدان میں بھارتی ترنگا بھی شان سے لہراتا دکھائی دے۔

قابل ذکر یہ بھی ہے ۔۔۔ جو تھوڑی بہت امید باقی تھی، وہ بھی وقت کے ساتھ مدھم پڑتی محسوس ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے ۔۔۔ کہ برسرِ اقتدار حکومت کے دور میں، ایسے متعدد نمایاں کام انجام پائے، جو آزادی کے بعد گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں ہو سکے تھے۔ اسی بنا پر بہت سے لوگوں کو توقع تھی ۔۔۔ کہ باکمال وبے مثال وزیراعظم: جناب نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بھارت فٹبال کے عالمی منظرنامے پر بھی کوئی بڑا سنگِ میل عبور کرے گا، مگر ایسا نہ ہو سکا۔
حافظ محمد عارف
تعلیمی وسماجی خادم
 کنکر باغ، پٹنہ، بہار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے