Ticker

6/recent/ticker-posts

حسینی کردار : مضمون نگار - آمینہ یونس، بلتستانی

حسینی کردار : مضمون نگار - آمینہ یونس، بلتستانی


عنوان:حسینی کردار
صنف: مضمون نگاری
از قلم: آمینہ یونس، بلتستانی
عاشور کا دن تھا۔ میدانِ کربلا تنور بنا ہوا تھا۔ یکے بعد دیگرے جوانانِ بنی ہاشم امام حسینؑ پر جان نثار کرتے ہوئے اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کر رہے تھے۔ یہ منظر حضرت زینبؑ کے دل کو جلاتا اور آنکھوں میں آنسو بن کر چھلک جاتا، مگر اگلے ہی لمحے انہیں احساس ہوتا کہ وہ حضرت علیؑ کی بیٹی ہیں، ناقابلِ شکست اور صبر و استقامت کی علامت۔ وہ جانتی تھیں کہ اگر وہ حوصلہ ہار گئیں تو اہلِ حرم کے لیے یہ امتحان مزید دشوار ہو جائے گا۔ اسی احساس کے ساتھ وہ فولاد بن جاتیں، بچوں اور خواتین کو تسلی دیتیں اور ہر لمحہ ثابت قدم رہتیں۔ انہیں معلوم تھا کہ آنے والے وقت میں دینِ اسلام کے پیغام کو سنبھالنے اور کربلا کے مقصد کو دنیا تک پہنچانے کی ذمہ داری انہی کے کندھوں پر ہوگی۔ یوں دخترِ علیؑ نے بنی ہاشم کے بجھتے چراغوں کا دکھ بھی سہا، بیمار بھتیجے کو بھی سنبھالا، یتیموں اور بیواؤں کا سہارا بھی بنیں اور حق کی آواز کو زندہ رکھا۔ یہی حسینی کردار ہے جو آج بھی صبر، قربانی اور استقامت کی روشن مثال بن کر دلوں میں زندہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے