عشقِ ولی کی تڑپ میں
حضرت صابر پاک کلیئریؒ، اتراکھنڈ: عشقِ ولی کی تڑپ میں ڈاکٹر ذاکر حسین روانہ۔
دعا کا طالب
ڈاکٹر ذاکر حسین
جنرل سیکریٹری، ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی۔
تصنیفی سلسلہ کار: ویشالی ضلع کے صوفیائے کرام کی حیات و خدمات۔
اولیائے کرام کی سرزمین ہندوستان ہمیشہ روحانیت، محبت، اخوت اور انسانیت کے پیغام سے معمور رہی ہے۔ انہی عظیم ہستیوں میں ایک بلند پایہ نام کا ہے، جنہیں عقیدت مند محبت سے "صابر پاک" کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ آپ کا آستانہ اتراکھنڈ کے مقدس شہر کلیئر شریف میں مرجعِ خلائق ہے، جہاں روزانہ ہزاروں عقیدت مند حاضری دے کر روحانی فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں۔
اسی روحانی کشش اور عشقِ اولیاء کی تڑپ لیے ڈاکٹر ذاکر حسین، جنرل سیکریٹری ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی، صابر پاک کلیئریؒ کے آستانہ عالیہ کی حاضری کے لیے آج 10 / جون 2026 بروز بدھ حاجی پور بذریعہ ٹرین اپنے شریک حیات کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔ اس سفر کا مقصد صرف زیارت ہی نہیں بلکہ روحانی سکون، دعاؤں کی سعادت اور اولیائے کرام کے فیوض و برکات سے مستفید ہونا بھی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر حسین نے روانگی کے موقع پر اپنے احباب، شاگردوں، اہلِ علم اور متعلقین سے خصوصی دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو قبول فرمائے، بارگاہِ صابر پاک میں حاضری نصیب فرمائے اور دین، ملت، قوم اور انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ حضرت صابر پاک کلیئریؒ کے صدقے ہم سب کو محبت، صبر، استقامت اور خدمتِ خلق کی دولت نصیب فرمائے اور اس روحانی سفر کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔
دعا کا طالب:
ڈاکٹر ذاکر حسین
جنرل سیکریٹری، ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی۔
تصنیفی سلسلہ کار: ویشالی ضلع کے صوفیائے کرام کی حیات و خدمات ۔
0 تبصرے