Ticker

6/recent/ticker-posts

سیاسی اعتبار سے تین محاذ پر کام کرنا ضروری ہے

سیاسی اعتبار سے تین محاذ پر کام کرنا ضروری ہے


مظاہر حسین عماد قاسمی
27/12/2023

1- مسلم اکثریتی علاقوں میں علاقائی مسلم پارٹیوں کو مضبوط کرنا، جیسے مسلم لیگ کیرل میں مضبوط ہے اور اس سے کیرل کے مسلمانوں کو بہت سارے فائدے ہیں۔
مگر مسلم لیگ کا کیرل اور تمل ناڈو سے باہر لڑنا مناسب نہیں ہے،اسی طرح مولانا بدر الدین اجمل صاحب کے لیے آسام و بنگال سے باہر نکلنا بھی مناسب نہیں۔

اختر الایمان صاحب کو چاہیے کہ مجلس اتحاد المسلمین سے نکل جائیں اور سیکولر نام سے ایک نئی پارٹی بنائیں، اور بہار و بنگال کے سیمانچل والے علاقے کی مسلم اکثریتی نشستوں پر الیکشن لڑیں اور کوشش کریں کہ بڑی پارٹیوں سے ان کا اتحاد ہوجائے، تلنگانہ، آندھرا، مہاراشٹر اور کرناٹک کے علاوہ کہیں بھی مجلس اتحاد المسلمین کی حمایت نہ کریں، اور ان مذکورہ صوبوں میں بھی ہر جگہ مجلس کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

2- کانگریس اور دیگر سیکولر پارٹیوں میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اور جوان شامل ہوں اور ان پارٹیوں میں اپنی ایک شناخت بنانے کی کوشش کریں، مولانا ابوالکلام ازاد رح کو رول ماڈل بنائیں ، سید شہاب الدین مرحوم کو رول ماڈل نہ بنائیں، اور ہر حال میں سیکولر پارٹیوں کو ہی ووٹ دیں۔

3- بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہندو تنظیموں سے ڈائلاگ اور بات چیت کا دروازہ کھلا رکھیں، جو مسلم قائدین ان سے ملتے ہیں ان کی نیتوں پر شک نہ کریں۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ کچھ اچھے مسلمان بی جے پی میں بھی شامل ہوں ، تاکہ وہ مسلمانوں کے مسائل اور جذبات بی جے پی کی اعلی قیادت تک پہونچا سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے