پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کیا کیا گیا
پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کیا کیا گیا دیکھیئے اور سو چئے الگ صوبہ کیوں ضروری ہے۔۔۔
بجٹ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مختص رقوم کا مجموعہ:
پنجاب (لاہور، راولپنڈی، مری، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، قصور)
کل مختص رقم: 242.17 ارب روپے
سرائیکی وسیب (ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، رحیم یار خان)
کل مختص رقم: 12.30 ارب روپے
موازنہ
پنجاب: 242.17 ارب روپے
جنوبی پنجاب : 12.30 ارب روپے
فرق
پنجاب کو جنوبی پنجاب کے مقابلے میں 229.87 ارب روپے زیادہ مختص کیے گئے۔
تناسب
پنجاب: 95.2٪
جنوبی پنجاب: 4.8٪
یعنی ان منصوبوں کے لیے مختص مجموعی 254.46 ارب روپے میں سے تقریباً 95 فیصد پنجاب جبکہ صرف 5 فیصد کے قریب جنوبی پنجاب کو ملا ہے۔
پنجاب کے بڑے منصوبے
لاہور
ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (بابو صابو، کٹار بند) — 73 ارب روپے
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ — 61.3 ارب روپے
لاہور ہیریٹیج ریوائیول پروگرام — 33 ارب روپے
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ — 14.5 ارب روپے
مریم نواز ہیلتھ کلینکس — 9.7 ارب روپے
سی ایم آئی ٹی پارک — 5 ارب روپے (کل لاگت 10 ارب)
ماڈل فش مارکیٹ — 848 ملین روپے (کل لاگت 10 ارب)
سفاری چڑیا گھر ماسٹر پلان — 5 ملین روپے (کل لاگت 7 ارب)
راولپنڈی / مری
مری ڈویلپمنٹ پروگرام — 5 ارب روپے
ٹورسٹ گلاس ٹرین (راولپنڈی تا مری) — 1 ارب روپے (کل لاگت 135 ارب)
ہائی اسپیڈ ریل (لاہور تا راولپنڈی) — 2 ارب روپے (کل لاگت 250 ارب)
چیئر لفٹ سسٹم (کوٹلی ستیاں، مری) — 613 ملین روپے (کل لاگت 2.5 ارب)
دیگر اضلاع
ماس ٹرانزٹ سسٹم (لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ) — 30 ارب روپے
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا — 4.5 ارب روپے
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی انفراسٹرکچر، فیصل آباد — 1 ارب روپے
نیا راوی سائفن، قصور — 500 ملین روپے (کل لاگت 9 ارب)
میاں نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی، قصور — 200 ملین روپے (کل لاگت 9.5 ارب)
جنوبی پنجاب کے منصوبے
صحت
نرسنگ ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس، ملتان — 100 ملین روپے (کل لاگت 7.5 ارب)
نشتر-II، ملتان — 419 ملین روپے (کل لاگت 13.37 ارب)
مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، ملتان — 690.5 ملین روپے (کل لاگت 8.12 ارب)
چلڈرن کمپلیکس، ملتان — 2.32 ارب روپے
تعلیم
خواجہ فرید یونیورسٹی فیز 2، رحیم یار خان — 1 ملین روپے (کل لاگت 2.02 ارب)
محمد نواز شریف یو ای ٹی عمارت، ملتان — 17 ملین روپے (کل لاگت 1.02 ارب)
زراعت، لائیو اسٹاک اور سیاحت
جھینگا فارمنگ منصوبہ، مظفر گڑھ — 8.34 ارب روپے (کل لاگت 40 ارب)
ایف ایم ڈی فری زون، بہاولنگر — 250 ملین روپے (کل لاگت 786 ملین)
ایکو ٹورازم، لال سہانرا بہاولپور — 5 ملین روپے (کل لاگت 3.5 ارب)
ثقافت و ورثہ
قلعہ کہنہ قاسم باغ بحالی، ملتان — 100 ملین روپے (کل لاگت 2.78 ارب)
دلکش بہاولپور منصوبہ — 30 ملین روپے (کل لاگت 300 ملین)
حرم ٹریل و جین مندر بحالی، ملتان — 25 ملین روپے (کل لاگت 72 ملین)
0 تبصرے