Ticker

6/recent/ticker-posts

صحت مند معاشرے کے لئے - Sehatmand Muashre Ke Liye

صحت مند معاشرے کے لئے صحت کے معیار کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے


بہار فاؤنڈیشن اور ایس کیو سینٹر کے تعاون سے محبتوں، چاہتوں، محنتوں اور خدمتوں کے مرکز منھنجی امڑ پبلک لائبریری دھنی بخش بروہی گوٹھ یوسی سات سہراب گوٹھ ٹاؤن ضلع شرقی کراچی میں الٹراساؤنڈ کورس کے سیمسٹر امتحانی نتائج کے بعد ایک اہم تربیتی و آگاہی نشست منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بہار فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد سچل ودہو نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا تعلق صحت کے شعبے سے ہے، اس لئے معاشرے میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے مراکز میں مریضوں کی حفاظت اور علاج معالجے کا نظام عالمی معیار کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی تربیتی نشستیں اور تعلیمی پروگرام صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے نہایت ضروری ہیں۔ جدید علم، مہارت اور عملی تربیت کے ذریعے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، جس سے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہوتی ہے۔ محمد سچل ودہو نے اپنے خطاب میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آج ہمارے معاشرے میں خالص اشیاء خوردونوش اور معیاری ادویات کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ صرف شکایات کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ہم سب کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عوام تک خالص اشیاء اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانتداری، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، کیونکہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے بھرپور انداز میں تالیاں بجا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں گے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ بہار فاؤنڈیشن تعلیم، تربیت، صحت اور سماجی خدمت کے میدان میں اپنی بہترین روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئیں مل کر انسانیت کی خدمت کریں شکریہ۔
رابطہ: محمد سچل ودہو
چیئرمین، بہار فاؤنڈیشن

03007044125
03123342211

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے