مجالس عشرہء محرم الحرام 1448 ھجری
نواسہء رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)، جگر گوشہء علی و بتول(علیہم السلام)، جوانان جنت کے سردار، شہید انسانیت، شہنشاہ کربلا، امام عالی مقام حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی شہادت عظمی کی یاد میں روزآنہ مجالس عزا منعقد ھوا کریں گی۔
دشت خونخوار میں سر شاہ کٹانے آئے
بنت زہرا تیری غربت کے زمانے آئے
رو کے شاہ کہتے تھے اکبر میرا کوئی نہ رھا
دو صدا باپ کہاں لاش اٹھانے آئے
وقت آخر کہا اکبر نے تڑپ کر بابا
ھم کو وعدے نہیں صغرا سے نبھانے آئے
بیکسی باپ کی بے شیر سے دیکھی نہ گئی
ماں کی آغوش سے پانی کے بہانے آئے
ڈھل چکی شام یتیمی کی سکینہ سے کہو
اب کہاں بابا جو سینے پہ سلانے آئے
ھوش سجاد کو غش سے نہیں آتا ورنہ
شمر اور ہاتھ سکینہ پہ اٹھانے آئے
پروگرام عشرہء محرم الحرام 2026 کے سلسلے کی دوسری مجلس عزاء حسب امسال ما سبق 02 محرم الحرام، 1448 ھجری بمطابق 17 جون، 2026 کو بروز بدھ بعد نماز مغربین 45-07 بجے رات مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ بوستان زہرا، ہریانوالہ چوک، پیپلز کالونی، فیصل آباد میں منعقد ھو گی۔
نظامت کے فرائض سید محمد زیدی صاحب انجام دیں گے۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت آغا ممتاز حسین صاحب حاصل کریں گے۔
سوز خوانی و سلام
فیصل آباد کے مشہور و معروف سوز خواں علی حسنین شوکت، سید حسین آغا، سید وفا عباس نقوی اور سید قمر عباس نقوی صاحبان سوز و سلام پیش کریں گے۔
خطبہءعالیہ
انشاءاللہ ٹھیک 30-08 بجے شب حجتہ الاسلام والمسلمین، خطیب العصر، عمدتہ الواعظین علامہ نقاش الحسنین نجفی صاحب آف اسلام آباد "اہل بیت ھی نجات امت ھیں" کے عنوان پر فضائل و مصائب اہل بیت علیہم السلام بیان فرمائیں گے۔
روزانہ مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی و ماتمداری ھوا کرے گی جس میں ماتمداران امام حسین (علیہ السلام) شریک ھوا کریں گے۔
تمام عزادار مومنین و مومنات اور سید الشہدا حضرت امام حسین(علیہ السلام) کے چاھنے والوں سے عاجزانہ درخواست ھے کہ مجالس عزا و ماتمداری میں شرکت فرما کر سیدہ فاطمہ زہرا( سلام اللہ علیہا) اور وارث ائمہء طاہرین امام آخر الزماں ( عجل اللہ فرجہم) کی بارگاہ میں اشکوں کا پرسہ پیش کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔
انشاءاللہ تبرک کا مناسب انتظام ھو گا
مومنین و مومنات سے اپیل ھے کہ لائن بنا کر تبرک حاصل کریں۔
الداعیء الی الخیر
انجمن حسینیہ:(رجسٹرڈ)، مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ بوستان زہرا، ہریانوالہ چوک، پیپلز کالونی، فیصل آباد۔
0 تبصرے