منقبتِ مولا علی علیہ السلام عید غدیر خم حضرت علی کی شان میں شاعری
منقبتِ مولا علی علیہ السلام
عید غدیر خم مولاہ علی بیعت ہے
عیدِ غدیرِ خُم میں علیؑ کی ولایت بیعت ہے۔
تکمیلِ دینِ حق کی یہی اک سعادت بیعت ہے۔
من کنت مولاہ کی جب دشت و در میں گونج اٹھی ۔
تب سے دلِ مومن کی فقط اک عبادت بیعت ہے۔
دستِ رسولؐ اٹھ کے جب افلاک تک پہنچا ۔
اعلانِ ذوالجلال کی کامل امانت بیعت ہے۔
خیبر کے در نے خود سنائی داستانِ مرتضیٰؑ۔
شمشیرِ حق کے وار کی روشن شجاعت بیعت ہے۔
محرابِ کوفہ آج بھی سجدوں کی مہک سے ۔
عدلِ خدا کے شہر میں حسنِ امامت بیعت ہے۔
جو بھی در نجف پہ آیا فیض پا کر گیا۔
ہر بے کس و لاچار پر لطفِ عنایت بیعت ہے۔
غدیر صرف اک دن نہیں منشورِ حق کی آبرو۔
اسلام کی بقا کے لیے یہ قیادت بیعت ہے۔
محورؔ ایلیا کے لبوں پر رہے گا نامِ علیؑ۔
میری دعا، میری وفا، میری ریاضت بیعت ہے۔
محور ایلیا۔
سید جعفری

0 تبصرے