Ticker

6/recent/ticker-posts

مخلصانہ اپیل

مخلصانہ اپیل


محترم ائمہ کرام و ذمہ داران مکاتب ومدارس!
السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ جانتے ہیں کہ محرم الحرام قمری سنہ کا پہلا مہینہ ہے اور قمری سال دین پر عمل کرنے کیلئے کتنا اہم ہے اسے بھی آپ بخوبی جانتے ہیں لیکن ہمارے اکثر عوام، خواتین و حضرات، نوجوان بچے اس کی اہمیت اور اس کے ناموں سے واقف نہیں، حتی کہ ہمارے مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو بھی اسلامی مہینوں کے نام یاد نہیں ہوتے، اس کے بالمقابل انگریزی مہینوں کے نام ہر کسی کو یاد ہوتے ہیں.
اس لئے آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے یہاں(مساجد، مکاتب، مدارس) میں پڑھنے والے بچوں کو خصوصیت کے ساتھ ان مہینوں کے نام یاد کرائیں.
مہینوں کے نام صحیح تلفظ کے ساتھ نیچے دئے جارہے ہیں انہیں سامنے رکھیں اور دو دو کرکے بھی ان ناموں کو یاد کرائیں تو چھ دن میں ان بارہ مہینوں کے نام کرائے جا سکتے ہیں.
امید ہے کہ میرے محبین و مخلصین ضرور توجہ فرمائیں گے.

عرض گزار. رئیس احمد عرشی کلیری، منگلور

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے