قوموں کو سمجھنے کا راستہ
قوموں کو سمجھنے کا راستہ ان کے بازاروں سے کم اور ان کی کہانیوں سے زیادہ ہو کر گزرتا ہے۔
ابھی پچھلے ہی دنوں بالی انڈونیشیا میں تھے۔ ایک جنازہ جا رہا تھا۔ میت ایک بڑی گاڑی پر رکھی تھی۔ لوگ اس کے ساتھ چل رہے تھے۔ کچھ دیر بعد گاڑی رکی، فضا بدل گئی۔ موسیقی کی آواز بلند ہوئی، لوگ جھومنے لگے، ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر حرکت کرنے لگے۔ ایسا لگتا تھا جیسے غم اور خوشی ایک ہی منظر میں جمع ہو گئے ہوں۔
پھر کچھ دیر بعد سب خاموش ہو گئے۔ موسیقی رک گئی۔ آنکھیں نم ہو گئیں۔ لوگ رونے لگے۔
یہ سلسلہ راستے بھر کئی مرتبہ دہرایا گیا۔ کبھی آنسو، کبھی مسکراہٹ۔ کبھی جدائی کا احساس، کبھی وصال کی امید۔
جنازہ میں شریک ایک بزرگ سے دریافت کیا
"ابھی تو آپ رو رہے تھے، اب خوشی منا رہے ہیں۔ یہ کیسا تضاد ہے؟"
بزرگ مسکراے اور جواب دیا:
"ہم روتے ہیں کیونکہ ہمارا ساتھی ہم سے جدا ہو گیا ہے۔ ہم نے اس کے ساتھ زندگی گزاری، اس کے ساتھ ہنسے، اس کے ساتھ کھایا پیا، اس کے ساتھ یادیں بنائیں۔ اس کی جدائی پر آنسو نہ آئیں تو اور کیا آئے؟"
وہ تو ٹھیک ہے لیکن یہ ناچنے میں کیا حکمت پوشیدہ ہے۔
وہ مسکرائے اور بولے:
" ہم روئے اس لیے کہ وہ ہم سے بچھڑ گیا، اور خوش ہیں اس لیے کہ وہ اپنے رب سے جا ملا۔"
" ہم نے ایک ساتھی کھویا ہے، مگر ہمارے ساتھی نے اپنا مالک پا لیا ہے۔"
اس جواب نے آنسو اور مسکراہٹ کو ایک ہی معنی دے دیے۔
" غم ہمارا ہے، خوشی اس کی۔"
اس جواب میں شاید موت کا پورا فلسفہ چھپا ہوا تھا۔
مذہب ایک “بنیادی فارم” دیتا ہے، مگر ثقافت اس کے اندر “رنگ” بھرتی ہے۔
ہر معاشرے میں موت ایک ہی حقیقت ہے، مگر ہر معاشرہ اسے الگ کہانی میں سمجھتا اور بیان کرتا ہے۔
عرب دنیا (سعودی عرب وغیرہ) یہاں بنیادی فریم مذہبی اور توحیدی ہے، جس کی بنیاد محمد صلعم کی تعلیمات پر ہے۔
اسکا مرکزی تصور یہ ہے کہ موت “ اختتام ” نہیں، “ واپسی ” ہے
جلد تدفین
سادہ کفن اور قبر
اجتماعی دعا اور استغفار
صبر اور رضا پر زور
کہانی کیا ہے؟
انسان اللہ کی امانت تھا، اب واپس لوٹ گیا۔
کچھ قبائل میں:
بڑے خیمے یا مجلس (majlis) لگائی جاتی ہے
لوگ تین دن تک تعزیت کے لیے آتے ہیں
قہوہ اور کھجور بطور مہمان نوازی دی جاتی ہے
یہ “سوگ” کا اجتماعی اظہار ہوتا ہے۔
قدیم بدوی ثقافت میں مرنے والے کی تعریف میں شعر پڑھنا
اس کی شجاعت، سخاوت، یا نسب بیان کرنا ہوتا ہے
۔۔۔۔۔۔پاکستان / جنوبی ایشیا یہاں موت مذہبی، اور صوفیانہ ثقافتی پرتیں ایک ساتھ موجود ہیں۔
مرکزی تصور یہ ہے موت جدائی بھی ہے اور سفر بھی
یہاں نمایاں پہلو قرآن خوانی
قل، تیجہ، چالیسواں
اجتماعی تعزیت
جذباتی اظہار میں رونا، مرثیہ
۔۔۔۔۔افغانستان اور وسطی ایشیا میں موت مذہب کے ساتھ قبائلی وقار اور اجتماعی شناخت زیادہ نمایاں ہے۔
موت “ قبیلے کے رشتے ” کا امتحان ہے
بڑے تعزیتی اجتماعات
مہمان نوازی (قہوہ، کھانا)
قبائلی احترام
غیرت اور عزت کا اظہار
کہانی کیا ہے؟
مرنے والا صرف فرد نہیں، ایک پورے سماجی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
پاکستان میں مزارات پر جو عروس منایا جاتا ہے چراغاں ہوتا ہے ، دھمال ہوتا ہے
پوچھا یہ عروس کیوں کرتے ہیں
جواب ملا جشن منایا جاتا ہے۔
لیکن عرس کا ترجمہ جشن تو نہیں ہے۔
جواب ملا عرس کا مطلب ملاپ یعنی خوشی۔
یہاں دنیا میں موت ہے لیکن وہاں اپنے مالک کیساتھ ملاقات ہے اسلیے دیا جلایا جاتا ہے دھمال کیا جاتا ہے کہ اپنے مالک سے وصال ہے۔
کہانیاں ایسے بنی جاتی ہے۔ ایک کلچر سے دوسرے کلچر میں پیوست ہوتی ہیں۔
خالد
0 تبصرے