Ticker

6/recent/ticker-posts

تین افسانچے - Teen Afsanche

تین افسانچے براۓ تبصرہ

اچھا ہوا!


ایک دوست دوسرے سے ”سنا ہے تمھاری لڑکی نے لو میرج کرلی ہے“
”ہاں.. اچھا ہوا.. مجھے نہ شادی میں کچھ خرچ کرنا پڑا نہ جہیز دینا پڑا“

ٹائم پاس

سجی سنوری، گہنوں سے لدی ٹیچر سے دوسری ٹیچر نے پوچھا ”تم امیر ہونے کے باوجود اس پیشے میں کیوں آئی ہو؟“
”میرا دراصل گھر میں ٹائم پاس نہیں ہوتا“

کم بخت

سیلاب زدگان کے فضائی جائزے کے دوران وزیر نے اپنے پی سے پوچھا۔
”یہ کم بخت.. اپنی بستیاں دریا کے کنارے کیوں بساتے ہیں ؟“

ڈاکٹر ارشاد خان

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے