Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیا میں تین تہذیبیں ہیں ایک چاقو اور کانٹے کی تہذیب

دنیا میں تین تہذیبیں ہیں ایک چاقو اور کانٹے کی تہذیب

 
دوسری چاپ اسٹکس کی تہذیب —
اور تیسری انگلی تہذیب —

یہ تینوں تہذیبیں، اپنے اپنے انداز میں، انسان کی ذہانت، نفاست اور فطرت کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ 1930 کی بات ہے امریکہ والوں نے ایک زمانے میں شراب کے خلاف بیس ملین صفحات لکھے سائیکالوجسٹ آئے، تھراپسٹ آئے، قانون ساز آئے، وکیل آئے، دانشور آئے؛ سب نے مل کر لاکھوں نہیں، کروڑوں صفحات سیاہ کیے۔ آخر طے ہوا کہ شراب انسانی تہذیب کے دامن پر دھبہ ہے، سو اس پر پابندی لگا دی گئی۔

قانون بن گیا، مہر لگ گئی، اعلان ہو گیا۔
ایک عظیم اخلاقی اور عوامی تحریک کی قوت سے امریکہ میں تاریخ کا ایک یادگار قانون وجود میں آیا، اور شراب — جو صدیوں سے معاشرے کا حصہ تھی — پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

لیکن تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ میں کسی قانون کو اتنا نہیں توڑا گیا جتنا اس قانون کو توڑا گیا۔ کسی نے اسپرٹ پی، کسی نے فینائل آزمایا، کسی نے تہہ خانے کھول لیے، کسی نے بلیک مارکیٹ۔ *حکومت نے دیکھا کہ قوم نشہ چھوڑنے کے بجائے کیمیا دان بنتی جا رہی ہے۔

چنانچہ ایک دن اہلِ دانش پھر جمع ہوئے۔ انہوں نے حساب لگایا، اعداد و شمار دیکھے، جیلوں میں قیدیوں کی تعداد دیکھی، ہسپتال میں مریضوں کی بھرمار دیکھی اور آخر کار دانشوروں نے گہری حسرت اور حقیقت پسندی کے ساتھ کہا:
"بھائی! جس چیز پر پابندی لگا کر ہم نے معاشرے میں اتنی بڑی مصیبتیں، اتنا جرم اور اتنا انتشار پیدا کر دیا ہے، اب اس پابندی کو اٹھا لینا چاہیے۔"

شراب پر پابندی شوسل بنیادوں پر، سائنٹیفک بنیادوں پر لگائیں گیں اور اٹھائی بھی ان ہی بنیادوں پر ۔
 *یوں شراب پر پابندی بھی دلیل سے لگی اور دلیل ہی سے اٹھی۔

نشہ کر ہلکا ہلکا سا 
لہو میں ہو ٹہلتا سا
مٹے گا ہولے ہولے
یہ تیرا غم دھیرے دھیرے

خالد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے