Ticker

6/recent/ticker-posts

حمد پاک - Hamd Paak Urdu

حمد پاک


ہر دل میں محبت کی تو شمعوں کو جلا دے
نفرت کے اندھیروں کو جہاں سے ہی مٹا دے

خالق ہے جہاں کا تو ہیں محتاج ترے سب
روتوں کو ہنسا دے تو ہی انساں کو شفا دے

یہ بادِ مخالف ہے سفینے کی ہی دشمن
اللہ مری کشتی کو کنارے پہ لگا دے

شاداب ۓ گلشن کو بھی دیکھا ہے خزاں میں
صحرا کی زمینوں میں تو پھولوں کو کھلا دے

بھٹکے ہیں خرد والے نا فرمان ہیں تیرے
بے علم پرندے تو ہواؤں میں اڑا دے

کر دے تو کرم اپنا ہیں تیرے ہی تو بندے
اس آج کے انساں کو تباہی سے بچا دے

چشموں میں ثنا ہے کہیں صحرا میں ہے ظاہر
اسلام کے دل کو بھی تو ایسا ہی بنا دے
اسلام شکارپوری
شکارپور انڈیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے