لازمی اذکار، اختیاری اذکار اور نماز کا تنوع اختلافِ نماز یا وسعتِ سنت؟
ذرا اپنی نگاہ کا دائرہ وسیع کیجیے۔ افریقہ، عرب دنیا اور برصغیر—ہر جگہ مسلمان نماز پڑھتے ہیں، مگر عملی جزئیات میں فرق نظر آتا ہے۔ کہیں ہاتھ سینے پر باندھے جاتے ہیں، کہیں ناف کے نیچے؛ کہیں رفع الیدین ہوتا ہے، کہیں نہیں؛ کہیں آمین بلند آواز سے کہی جاتی ہے، کہیں آہستہ۔ اس کے باوجود سب کا رخ ایک ہی قبلہ ہے اور سجدہ ایک ہی رب کے حضور ہے۔
اصل فرق لازمی اذکار اور اختیاری اذکار کو خلط ملط کرنے سے پیدا ہوتا ہے۔ نماز کے بنیادی ارکان اور لازمی اذکار تقریباً تمام مکاتبِ فکر میں مشترک ہیں۔
جبکہ اختیاری دعاؤں اور اذکار میں تنوع خود رسول اللہ ﷺ کی سنت اور صحابۂ کرام کی روایات سے ثابت ہے۔
یہ بھی یاد رکھیے کہ ہر مکتبِ فکر اپنی نماز کو رسول اللہ ﷺ کی نماز سے قریب ترین قرار دیتا ہے۔ لیکن علمی دیانت کا تقاضا یہ ہے کہ دعوے سے پہلے روایت کے تنوع کو بھی دیکھا جائے۔
مثال کے طور پر، سے تشہد کے ایک الفاظ منقول ہیں، جبکہ صحابہ سے کچھ مختلف الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
یہ اختلاف دین میں تضاد نہیں، بلکہ سنت میں وسعت کی علامت ہے۔
اس لیے اپنے "معلوم" کو آخری علم نہ سمجھیے۔ علم کا پہلا زینہ یہ ہے کہ انسان اپنے "نامعلوم" کو پہچانے۔ جوں جوں نامعلوم کا دائرہ وسیع ہوتا ہے، توں توں تعصب سمٹتا ہے، برداشت بڑھتی ہے، اور یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ ہر اختلاف گمراہی نہیں ہوتا؛ بہت سے اختلافات روایت کے تنوع، فقہی اجتہاد اور امت کی علمی میراث کا حصہ ہیں۔
خالد
0 تبصرے