Ticker

6/recent/ticker-posts

کینٹین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا دم توڑ گیا

کینٹین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا دم توڑ گیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کی کینٹین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا دم توڑ گیا، انتظامیہ اور ٹھیکیدار کا دو ٹوک موقف
وہاڑی ( ): ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی کینٹین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو ہسپتال انتظامیہ اور کینٹین مالکان نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے 'بلیک میلرز' کا منفی ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہسپتال کی کینٹین کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے سالانہ بنیادوں پر ٹینڈر کے ذریعے الاٹ کیا جاتا ہے، جس میں کامیاب بولی دہندہ کو قواعد و ضوابط کے مطابق ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں اس موقع پر کینٹین کے ٹھیکیدار نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ کینٹین پر آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینٹین میں اشیائے خوردونوش کا معیار بین الاقوامی حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ہے اور صفائی ستھرائی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بہترین کارکردگی پر متعدد تعریفی سرٹیفکیٹس بھی مل چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم انتظامی معیار پر پورا اتر رہے ہیں ٹھیکیدار کا کہنا تھا کہ کینٹین پر تمام اشیائے خوردونوش ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ آفیشل ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جاتی ہیں، جس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ، کینٹین میں استعمال ہونے والی بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی باقاعدگی سے کی جا رہی ہےکینٹین انتظامیہ نے کہا کہ کچھ مفاد پرست اور بلیک میلر عناصر ہماری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ان عناصر کے خلاف 'ڈیفامیشن ایکٹ' (ہتک عزت کے قانون) کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ حقائق کو مسخ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ہسپتال انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں براہِ راست ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے