Ticker

6/recent/ticker-posts

معروف ادیب براڈکاسٹر سید ذی شان فاضل نہ رہے

معروف ادیب براڈکاسٹر سید ذی شان فاضل نہ رہے

جموں وکشمیر اردو کونسل کا مرحوم کو خراج
سرینگر/ 25فروری
جموں و کشمیر کے معروف ادیب براڈکاسٹر اور دانشورسید ذی شان فاضل کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ادب نواز حلقوں میں غم کی لہر چھا گئی ۔ جموں وکشمیر اردو کونسل نے اُن کے انتقال کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کے بیان میں کہا گیا کہ مرحوم ایک کہنہ مشق ادیب ہونے کے ساتھ ایک بہترین انسان تھے۔ وہ ایک منجھے ہوئے براڈکاسٹر تھے جنہوں نے چالیس برس تک براڈکاسٹنگ کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہیں ڈراما نگاری اور پروڈکشن میں کمال حاصل تھا۔ مرحوم گزشتہ ایک برس سے علیل تھے اور أج SHMS ہسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گیے۔ ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ جس کو پُر کرنا بہت مشکل ہے۔کونسل کے صدر وجملہ ارکان مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ کونسل اس غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس عطا کریں اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ بخشے۔ آمین
 
میڈیا سیکریٹری 

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ