Ticker

6/recent/ticker-posts

دہلی میں ووٹ بیداری مہم کا آغاز

دہلی میں ووٹ بیداری مہم کا آغاز


مولانا جاوید صدیقی قاسمی دہلی

 دہلی میں نگر نگم چناؤ بالکل نزدیک ہے
ماہ اپریل میں کسی بھی تاریخ کو چناؤ ہوسکتا ہے
دہلی کا چناؤ جن میں تینوں میئر کا انتخاب ہونا ہے
واضح رہے اقتصادیات و معاشیات، شہر کی دیکھ ریکھ، امن و امان

سبھی وارڈ میں ذمہ داران کے ساتھ جلد ہی میٹنگ لی جائے گی 

شہری حقوق و ترقی، دوکان کاروبار، تعلیم، اسکول، سمودائے بھون(کمیونٹی سینٹر)، ریڑھی پٹری پر روز مرہ کی چیزیں، منڈی میں چھوٹے موٹے روزگار، گوشت مچھلی کی دوکانیں و مارکیٹ، صاف صفائی وغیرہ بڑی ذمہ داریاں دہلی نگر نگم کی ہیں

نگم پارشد میں غریبوں کے تئیں ہمدردی، شہر کی ترقی، امن و امان کی فکر، مزید صاف ذہن کا ہونا نہایت ضروری ہے
عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں انا کا مسئلہ نہ بنائیں ووٹ ضرور دیں سبھی ووٹ دیں، سوچ سمجھ کر ووٹ دیں

لہذا ابھی سے ووٹ بیداری مہم کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے 
سبھی ذمہ داران اپنے یہاں عوامی میٹنگ کا اہتمام کریں ووٹ بیداری مہم کو کامیاب کریں

اس سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو دہلی کے مختلف وارڈ میں ووٹ بیداری مہم کو لیکر علاقے کے ذمہ داران سے رابطے کریگی

آپ چاہیں تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں
اور جس دن بھی آپ اپنے علاقے (وارڈ) میں میٹنگ رکھیں تاریخ لکھوادیں انشاءاللہ آپ کی میٹنگ میں دہلی ووٹ بیداری مہم کے اراکین شامل ہوجائیں گے

ووٹ بیداری مہم ٹیم میں جو حضرات شامل ہونا چاہیں 
اپنا نام و علاقہ اور فون نمبر ارسال کردیں
شکریہ 
جاری کردہ : 
سد بھاونا وکاس منچ

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ