Ticker

6/recent/ticker-posts

سیلفی : ایک اداس شام کی کہانی ہے

سیلفی : ایک اداس شام کی کہانی ہے

مشیر احمد مشیر
 9324406948

 ایک اداس شام کی کہانی ہے
خاموشیوں کی زبانی ہے
سمندر اور اسکے کٹے پھٹے کناروں پر
دلوں کی دھڑکنیں سرگوشیاں کر رہی تھیں
میں بھی خاموش تھا تم بھی خاموش تھیں
ہاں اک ہیجان تھا جذبات کا ہمارے دلوں میں
 لب ہمارے صداؤں سے محروم تھے اور
آنکھیں روشن لفظوں کی تحریریں لٹا رہی تھیں
صرف ہم دونوں ہی پڑھ رہے تھے
کہ اچانک طوفانی ہوائیں چلنے لگیں
خاموش سمندر کی لہریں اچھلنے لگیں
شور سا چاروں طرف برپا ہوا
تم سمٹ کر لپٹ گئیں میرے سینے سے
میرے ذہن میں ایک کوندا سا لپکا
میرے ہاتھوں نے موبائل کو سامنے پکڑ کر 
ایک آخری سیلفی تمہارے ساتھ لی
جس میں تمہاری آنکھوں میں آنسو کے دئے جل رہے تھے
اور میری تصوی مایوسیوں کے گیت گا رہی تھی۔
آاس سیلفی نے ہاں اس سیلفی نے ہماری جدائ کا بھرم کھول دیا تھا۔

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ