Ticker

6/recent/ticker-posts

نوجوان شعرا میں ایک نامور شاعر” قاسم مقصود صاحب “ کا یومِ پیدائش

نوجوان شعرا میں ایک نامور شاعر” قاسم مقصود صاحب “ کا یومِ پیدائش

آج 27 مارچ 1993

نوجوان شعرا میں ایک نامور شاعر” قاسم مقصود صاحب “ کا یومِ پیدائش...

نام قاسم مقصود تخلص قاسمؔ ہے
وہ 27 مارچ 1993ء کو لاہور میں ایسے گھرانے میں ھوئے جو معزز و مقتدر ھونے کے علاوہ نہایت باذوق گھرانا تسلیم کیا جاتا تھا ۔ جس میں شاعری اور موسیقی کئی برسوں سے چلی آ رھی تھی ۔ چنانچہ قاسم مقصود صاحب کو بھی شاعری وراثت میں ملی ہے دادا ماسٹر منظور حسین مرحوم شاعر اور موسیقار، نانا عاشق علی مرحوم موسیقار، پنجابی شاعر بابا نجمی۔ پھر سب سے آخر میں محترم کے والد شاعر جناب مقصود عامر صاحب کے نام سے تو کون واقف نہیں ھے ۔ غرضیکہ اس خاندانی تعلق کی موجودگی میں قاسم مقصود کو شاعر ابن شاعر کا لقب مل چکا ھے۔

قاسم مقصود صاحب کا قیام لاہور میں ہے اور وھیں سے تعلیم حاصل کی۔ اور اس کے بعد ابھی تک علمی شوق مکمل کر رہے ہیں۔ اور یہیں انہیں وہ ادبی صحبتیں نصیب ھوئیں جن کی بدولت ان کا فطری شاعرانہ مذاق پروان چڑھا ۔ ۔ اور جلد ہی ادبی تنظیمیں آپ کو جاننے لگیں کیونکہ آپ کے والد مقصود عامر سے بہت لوگ محبت کرنے والے ہیں۔۔ آپ کے والد نے اپنی پوری زندگی ادب کی خدمت میں گزاری اور ادبی تنظیم کردار کی بنیاد رکھی ان کے انتقال کے بعد قاسم مقصود صاحب صدر ادبی تنظیم کردار لاہور پاکستان ، بانی بزم مقصود عامر،بزم بشیر رحمانی بطور سیکریٹری منتخب ہیں۔ آپ کئی ادبی ایوارڈ لے چکے ہیں۔ آپ کا کلام مختلف ادبی رسائل و اخبارات وغیرہ میں اکثر شائع ھوتا رھا ۔ قاسم مقصود صاحب نے 18 سال کی عمر میں شعر کہنا شروع کیا ۔ وہ مقصود عامر صاحب کے رنگ سے خاصی متاثر تھے ۔ محترم قاسم غزل ، نظم ، رباعی ،نعت، منقبت غرضیکہ ھر صنف میں طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں ۔مناظر فطرت کی تصویرکشی میں آپ کو کمال حاصل تھا یہی وجہ ھے کہ اس دور میں ان کا مقام منجھے ہوئے نوجوان شعرا میں کیا جاتا تھا ۔ آپ صدر ادبی تنظیم کردار لاہور پاکستان ھیں ۔

پیشکش : نوید مرزا

ممتاز ادیب شاعر قاسم مقصود کے یومِ پیدائش پر منتخب کلام


اپنی قربت عطا نہیں کرتا
وہ تو مجھ سے جفا نہیں کرتا

ہمسفر بھی نہیں سمجھتا مجھے
راستہ بھی جدا نہیں کرتا

میں کسی کو بھی اس زمانے میں
یاد تیرے سوا نہیں کرتا

کچھ نہیں کرتا ہے وہ میرے لیے
اس خاطر میں کیا نہیں کرتا
انتہا کرنا چاہتا ہوں میں
وہ مگر ابتدا نہیں کرتا
کیا ہوا گر خطا ہوئی مجھ سے
کون ہے جو خطا نہیں کرتا
وہ میرے ساتھ رہتا ہے قاسم
میرے حق میں دعا نہیں کرتا
قاسم مقصود
انتخاب : نوید مرزا

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ