Ticker

6/recent/ticker-posts

گلوبل وادی سخن انڈیا کے زیر اہتمام "عالمی یوم خواتین" کے موقع پر شاعرات کے"عظیم الشان آن لائن عالمی مشاعرہ" کا انعقاد

گلوبل وادی سخن انڈیا کے زیر اہتمام "عالمی یوم خواتین" کے موقع پر شاعرات کے"عظیم الشان آن لائن عالمی مشاعرہ" کا انعقاد..

 ( رپورٹ سید رضوان علی۔۔سب کی آواز فاؤنڈیشن)۔۔۔۔انڈیا کی معروف ادبی تنظیم "گلوبل وادی سخن" کے زیر اہتمام"عالمی یوم خواتین" کے موقع پر شاعرات کے ایک عظیم الشان عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان،انگلینڈ اور سعودی عرب،کویت،دوبئی، جدہ اور مصر کی ان معروف شاعرات نے شرکت کی جو صرف شاعرات یا صرف خاتون خانہ نہیں، بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا پرچم بلند کر رہی ہیں۔ اس خوبصورت اور کامیاب مشاعرے میں شریک تقریباً اٹھارہ شاعرات نے اپنے معیاری کلام سے مشاعرے کو یادگار اور تاریخی بنا دیا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پوری دنیا کے ہزاروں ناظرین اس مشاعرے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔۔
 اس عظیم الشان عالمی مشاعرہ کے صدارتی پینل میں "ریختہ" سے وابستہ انڈیا کی معروف شاعرہ محترمہ عزرا نقوی صاحبہ،ہندی منچ کی مشہور شاعرہ ڈاکٹر بھاونا اور ہندی اور اردو زبان کی معروف شخصیت ڈاکٹر خدیجہ خانم جلوہ افروز تھیں۔ اور نظامت کے فرائض پاکستان کی شاعرہ سبین سیف اور کلکتہ کی شاعرہ نے مشترکہ طور پر انجام دئے مہمان خصوصی کے طور پر یو۔کے سے محترمہ سیدہ کوثر منور اور قاہرہ (مصر) سے ڈاکٹر ولا جمال العسیلی نے شرکت کی۔۔۔گلوبل وادی سخن کے روح رواں ڈاکٹر افروز عالم جدہ کی کاوشوں سے منعقد اس خوبصورت ادبی کہکشاں میں "گلوبل وادی سخن کے صدر اور معروف شاعر و ناظم مشاعرہ ریاض ساغر نے تمام حاضرین،ناظرین معزز شاعرات اور مہمانان خصوصی کا استقبال کیا۔
 اپنی ابتدائی گفتگو میں صدر تنظیم ریاض ساغر نے "عالمی یوم خواتین" کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار ہیں وہ صرف ایک دن نہیں بلکہ پوری زندگی ماں بہن بیٹی اور بیوی کے طور پر روزانہ انسانی زندگی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔ آج ہماری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ،پورے عزم حوصلے ہمت جوش اور جنون کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔۔۔
 اس لیے خواتین کا احترام کرنا،انکے ساتھ حسن سلوک کرنا اور انکے ایثار،قربانی اور عظمتوں کا اعتراف کرنا ایک مہذب معاشرے کا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔۔۔
 کلکتہ کی شاعرہ محترمہ رونق افروز اور پاکستان کی شاعرہ سبینہ سیف کی خوبصورت نظامت میں منعقد اس پروگرام میں جن معزز شاعرات نے اپنے خوبصورت اور معیاری کلام سے سامعین و ناظرین کو محظوظ کیا ان میں مسند صدارت پر فائز محترمہ عزرا نقوی صاحبہ،
ڈاکٹر بھاونا،ڈاکٹر خدیجہ خانم، محترمہ سیدہ کوثر منور UK, ڈاکٹر ولا جمال العسیلی قاہرہ، ڈاکٹرتسنیم حسن UK, نازنین علی کویت،سبین سیف پاکستان،شازیہ عالم شازی کراچی،حنا عباس UAE,عمرینہ قیصر جدہ،
رونق افروز کلکتہ،آرتی کماری مظفرپور، ریشما زیدی دہلی شازیہ نیازی آسنسول،شمع کوثر،حنارضوی حیدر اور طلعت پروین پٹنہ نے اپنے خوبصورت اور معیاری کلام سے مشاعرہ کو یادگار اور تاریخی بنا دیا۔۔۔ 
 آخر میں صدر تنظیم ریاض ساغر صاحب نے تمام شاعرات سامعین اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کو گلوبل وادی سخن آن لائن مشاعروں کے چمنستان میں آئندہ بھی اسی طرح ادب اور ساہتیہ کے خوشنما پھول کھلاتی رہے گی۔۔۔۔۔۔

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ