Ticker

6/recent/ticker-posts

کون سے غم کی شدت زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے

کون سے غم کی شدت زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے

کچھ دن گزرے میں سوچ رہا تھا آخر کون سے غم کی شدت زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے بہت سوچ و گمان کرنے کے بعد میں اس نتیجے پہ پہنچا کہ عشق اور غربت کی اذیتیں بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں عشق میں شکست کھا چکے انسان کو ہر وقت خودکشی کے خیالات آتے ہیں.وہ محبت میں شکست کھانے کے بعد اپنے لیےء نہیں جیتا کوئ وجہ ہی نہیں بچتی جینے کی. بھلا کسی کا ٹھکرایا ہوا انسان آءینہ کیسے دیکھتا ہوگا وہ تو شرمندگی اور ندامت سے لبریز ہوکر مر جاتا ہوگا. ایسا انسان اگر پھر بھی زندہ ہو تو اس کہ جینے کی داد بنتی ہے.میں اک واقعے جانتا ہوں جو محبت کے ہی متعلق ہے.

محبت میں شکست کھانے کے بعد اک انسان کا حلیہ بدل جاتا ہے. اور یہ بات مینے اک اپنے عزیز کو دیکھ کر جانی.میں اسے کافی دیر تک دیکھتا رہتا تھا اور مجھے اس پے بہت ترس آتا تھا. آخر کیوں یہ خود کو برباد کرنے پہ تلا ہے. کیوں اپنی جان کا دشمن بنا پھرتا ہے.کافی وقت گزرنے کہ بعد مجھے یہ سمج آیا کہ محبت پہ زور زبردستی نہیں چلتی اور شکستہ لوگ اپنی حالت خراب جان بوجہ کر نہیں کرتے.در حقیقت انہیں بتا ہی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے. اچھے برے کی کوئ تمیز نہیں رہتی.دوسری جانب مینے نے یہ اخز کیا کے آگر عشق حالت خراب کرتا ہے تو غربت بھی باعث رسوائ بنتی ہے. غریب انسان کی زندگی بھی بھلا کوئ زندگی ہوئ. ساری عمر خواہیشات میں گزر جاتی ہے۔ میں کبھی کبھی یہ سوچ کر حیران ہوجاتا کہ کمال کا جکرا ہوتا ہے اک غریب انسان کا اپنے حصے کا رزق لینے کے لیےء امیر لوگوں کی تعنے و گالیاں بھی سن لیتا ہے. مگر کبھی خدا سے یہ شکایت نہیں کرتا کہ وہ بھی تو انسان ہے اسکا بھی دل ہے, آرزویں ہیں , خواہیشات ہیں. صبر کی انتہا پار کر دیتا ہے.ساری زندگی اسکی زبان لزیز کھانے کی اور اسکا جسم عمدہ لباسِ کا منتظر ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ قبر کے دہانے تک آہ پہنچتا ہے.ساری زندگی صبر اور سمجھوتہ کر کے زندگی گزار لیتا ہے. کمال ہے اس زمانے میں مفلس ہونا بھی.اس زمانے میں غریب ہونے سے بڑا گناہ کوئ نہیں ہےغریب انسان للچائ ہوئ نظروں سے جب امیر سے عزت کی امید لگاتا ہے تو وہ بے بسی کی آخری حد ہوتی ہے.مگر زمانا اتنا ظالم ہے کے بیرونی بناوٹ دیکھ کر عزت دیتا کرتا ہے.اس صدی میں سب سے بڑا گناہ ہے غریب ہونا.غریب انسان زندگی بھر عزت کی تلاش میں گونہ گوں گھومتا ہے مگر پھر موت آگھیرتی ہے.اور کھیل ختم ہوجاتا ہے. آخر میں اس نتیجہ پہ پہنچا کہ عشق اور غربت دو بڑی اذیتیں ہیں اور ان دونوں میں غربت بڑی اذیت ہے. غریب کا احترام کریں. اور اپنی اعلیٰ سوچ کا ثبوت دیں.

 تحریر جون آعظم

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ