Ticker

6/recent/ticker-posts

آم پر اشعار آم کے پھل پر شاعری

آم پر اشعار آم کے پھل پر شاعری


موسم قتل آم کا
۔۔۔۔
لنگڑا تھا آم پھر بھی وہ منڈی میں آ گیا
پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ سب پہ چھا گیا

کہنا پڑا یہ آم کو دنیا کے سامنے
ہم وہ نہیں کہ جس کو زمانہ بنا گیا

آموں میں ہے لذیز بھلا آم کونسا
دوسہری نام سب کی زبانوں پہ آ گیا

چونسا، سفیدی، کجری کہ دیسی بدیسی ہو
اک شخص لے کے آم یہ سب گھر پہ آ گیا

عادت جسے تھی گھاس کی اس کو تو دیکھئے
ِِاس دور کا گدھا بھی سبھی آم کھا گیا

موسم نے کھول دی ہے ضعیفی میں لاٹری
بن دانت کے ہی بڈھا وہ سب آم کھا گیا

آموں کو لالٹین بھی اب دیکھتا ہے یوں
معشوق جیسے دل میں اترتا چلا گیا
۔۔۔۔
مجاہد لالٹین آلہ آبادی بھارت
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے