Ticker

6/recent/ticker-posts

جمعیت علمائے بسنت رائے کے زیر اہتمام گاؤں گاؤں بیداری پروگرام

جمعیت علمائے بسنت رائے کے زیر اہتمام ”گاؤں گاؤں بیداری پروگرام“ کے لیے تربیتی نشست کا انعقاد


بتاریخ: 4 جون 2026

جمعیت علمائے بسنت رائے نے 4 جون 2026 کو اپنے آفس کیمپس جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ میں مجلس منتظمہ (منعقدہ 24 /مئی 2026) کے ایک اہم فیصلے کے مطابق “گاؤں گاؤں بیداری پروگرام” کے تحت افراد سازی کے مقصد سے علاقے کے ذمہ دار علمائے کرام کے لیے ایک خصوصی ٹریننگ سیشن منعقد کیا۔

اس تربیتی نشست میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کے لیے مختلف بستیوں کا دورہ کرنے والے وفد نے اپنے عملی تجربات کی روشنی میں شرکاء کو رہنمائی فراہم کی۔ پروگرام کے تحت بلاک کی کل 83 بستیوں میں سے 55 مسلم بستیوں تک بیداری مہم کو مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے تین سطحی ٹریننگ دی گئی۔

پہلی سطح:
پروگرام میں پیش کیے جانے والے پی پی ٹی کے لیے لیول ون ایس او پی (Standard Operating Procedure) تیار کرنے کی غرض سے اجتماعی مباحثہ کیا گیا اور عملی مشق کے طور پر شیڈو پروگرام پیش کیا گیا۔ اس مرحلے میں تمام شرکاء کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی پیشکش پر فوری اور تعمیری نقد کریں، خامیوں کی نشاندہی کریں اور بہتر اندازِ پیشکش کے لیے ایک صحت مند مقابلہ بھی کریں۔ ساتھ ہی تمام انتقادات اور مشاہدات کو باقاعدہ نوٹ کیا گیا، جن پر آخر میں اجتماعی غور و خوض کے بعد ایک جامع اور مؤثر خلاصہ مرتب کیا گیا۔

دوسری سطح:
اجتماعی مباحثہ کے خلاصہ کو مرتب کر کے انہی منتخب اور مؤثر الفاظ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ غیر ضروری طوالت سے بچا جا سکے اور اصل مقصد واضح طور پر سامنے آئے۔

تیسری سطح:
حتمی مرحلے میں شیڈو پروگرام کو بطور عملی نمونہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ حقیقی پروگرام کی پیشکش کا مکمل عملی مظاہرہ ہو سکے۔

شرکاء نے اس ٹریننگ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اسے افراد سازی (رجال سازی) کے لیے ایک مثالی اور قابل تقلید نمونہ قرار دیا، ساتھ ہی اس میں مزید وسعت پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹریننگ میں شرکت کرنے والے حضرات:

- مفتی سجاد صاحب، امام موکل چک
- مولانا شمس تبریز، امام کیتھ پورہ
- مولانا مشتاق، امام جمنی کولہ
- مولانا شاکر، امام رحمانڈیہ
- مولانا مظفر، امام لوابان
- مولانا بلال، مدرس جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ

ٹرینرز حضرات:

- مولانا محمد یاسین جہازی
- مفتی محمد نظام الدین قاسمی صدر جمعیت علمائے بسنت رائے 
- مفتی محمد زاہد امان قاسمی ناظم جمعیت علمائے بسنت رائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے