Ticker

6/recent/ticker-posts

اماں عائشہ کی خدمتِ اقدس میں نذرانہِ سلام

اماں عائشہ کی خدمتِ اقدس میں نذرانہِ سلام

آفتاب عالم قریشی

ہیں رفیقِ سید و سردار اماں عائشہ
پاک طینت دختِ یارِ غار اماں عائشہ

رفعتوں کا ہر حوالہ مختتم ہے آپ پر
آپ ہیں عظمت کا اک مینار اماں عائشہ

سب سےاعلیٰ سب سے افضل اورسب سے معتبر
ہیں مِرے سرکار کی حب دار اماں عائشہ

رہنمائے الفتِ سرکار اُن کی ذات ہے
عشقِ احمد کا ہیں اک معیار اماں عائشہ

روشنی جس کی وقار و عطرتِ مستور ہے
آپ ہیں وہ منبعِ انوار اماں عائشہ

گر کوئی پوچھے کہ محبوبِ رسالت کون ہے
آپ کا میں نام لوں سو بار اماں عائشہ

صاحبانِ چشمِ پاکیزہ ہی دیکھیں گے سدا
نور افزا آپ کا دربار اماں عائشہ

”آفتاب عالم“ یہی کہتے ہیں سب اہلِ جہاں
ہیں نبی کی مونس و غم خوار اماں عائشہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے