Ticker

6/recent/ticker-posts

میرے پیارے نبی کی نعت شریف اردو میں

میرے پیارے نبی کی نعت شریف اردو میں


میری حسرت، مرا ارمان میرے پیارے نبیؐ
جان بھی آپ پہ قربان میرے پیارے نبیؐ

آپؐ ہی سے ہے سلامت یہ ہماری دنیا
آپؐ امت کے نگہبان میرے پیارے نبیؐ

آپؐ کے صدقے پڑھا کلمۂ حق بھی سب نے
ہوئے ہیں صاحبِ ایمان میرے پیارے نبیؐ

آپؐ کی ذاتِ مقدس کے سوا علم میں
کوئی اپنا نہیں پُرسان میرے پیارے نبیؐ


حق پرستوں کو ہوئی آپؐ کی آمد سے خروش
اُڑ گئے کفر کے اوسان میرے پیارے نبیؐ

پاگئی آپؐ کی آمد سے فضیلت یہ زمیں
آسماں کیوں نہ ہو حیران میرے پیارے نبیؐ

میں نے دیکھا نہیں گردوں پہ ستارے اُتنے
آپؐ کے جتنے ہیں احسان میرے پیارے نبیؐ

أہل ایمان کے سینے کے نہاں خانے میں
درج ہیں آپؐ کے فرمان میرے پیارے نبیؐ

آپؐ رہتے تو تھے کّل کے سفینے میں سوار
زیست ہے حرص کا طوفان میرے پیارے نبیؐ

آپؐ کی نظرِ کرم جب سے ہوئی مسلم پہ
سج گیا نعت کا دیوان میرے پیارے نبی

اردو خدمت

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے