عظیم الشان جشن عید غدیر بسلسلہء یوم اعلان ولایت مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب
️خدائے بزرگ و برتر نے وحی نازل فرمائی
الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام دینا باعث تخلیق کائنات، فخر موجودات، افضل البشر، محسن انسانیت، سید المرسلین، رحمتہ اللعالمین، خاتم النبیین، امام الانبیا، رسول خدا، احمد مجتبے، سیدنا محمد مصطفے صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم نے خداوند کریم کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ارشاد فرمایا
من کنت مولاہ فھذا علی" مولا
جس جس کا میں مولا ھوں اس اس کا علی مولا ھے
اے اللہ جو علی کو مولا بنائے تو اس کو اپنا دوست بنانا اور جو علی سے عناد رکھے تو اس سے عناد رکھ
️️
شہنشاہ غدیر، مولائے غدیر، مولائے کائنات، مولا مشکل کشا، شیر خدا، مولود خانہء کعبہ، باب العلم، فاتح خیبر و خندق، داماد رسول، شوہر بتول، نفس رسول، وصیء رسول، خلیفہء رسول، مولائے کائنات، سلطان الاولیا، سید الاوصیا، سخن گزار ممبر سلونی، در ھل آتی، مہر برج انما، شہسوار لافتی، پیشوائے انبیاء، عروتہ الوثقی، مولود خانہء کعبہ، شیر خدا، ولی اللہ، نور اللہ، اسد اللہ، سیف اللہ، روح اللہ، باب اللہ، وجہ اللہ، عین اللہ، لسان اللہ، ید اللہ، اذن اللہ، فاتح بدر و احد، فاتح خیبر و خندق، باب العلم، ابو تراب، حیدر کرار، امام الاولین والآخرین، امام العالمین، امام المسلمین، امام المتقین، امام المعصومین، امام المومنین، امام المجتہدین، امام العارفین، امام الموحدین، امام المرشدین، امام الصادقین، امام الزاہدین، امام الساجدین، امام العابدین، امام الراکعین، امام العادلین، امام المبشرین، امام الغالبین، امام الافضلین، امام الطاہرین، امام مبین، اول العابدین، ازھد الزاھدین، زین المواحدین، حبل اللہ المتین، لنگر آسمان و زمین، قائد غر المہجلین، امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام کے اعلان ولایت کے مقدس و متبرک موقع پر تمام مومنین کو جشن عید غدیر بہت بہت مبارک ہو
️️
علی علیؑ مولا علی، یا علیؑ یا علیؑ
علیؑ علیؑ مولا علیؑ، یا علیؑ یا علیؑ
جان چمن تو، شیریں سخن تو
رب کا دھن تو، شاہِ زمن تو
اس کی دنیا غلام ہوتی ہے
جو علیؑ کا غلام ہوتا ہے
رنگ حیدر کا جس پہ چڑھ جائے
اُس کا مرکر بھی نام ہوتا ہے
علیؑ علیؑ مولا علیؑ، یا علیؑ، یا علیؑ
مولا مولا مولا علی، یا علیؑ، یا علی
سردار علمدار، دو عالم کا مددگار
علیؑ حیدر کرار، علیؑ حیدر کرار
پیروں میں میرا پیر زبردست ہے سرکار
شاھوں سے بھی اعلیٰ ہیں تیرے در کے گداگر
کرتے ھیں غلامی تیری دنیا کے سکندر
اعلیٰ ھیں امیروں سے فقیروں کے مقدر
جنت کے ھیں تاجر تیری دہلیز کے نوکر
نعرہء حیدری مولا، نعرہء خیبری مولا
نعرہء صفدری مولا، نعرہء قنبری مولا
میثم نے لگایا ہے یہی نعرہ سرِ دار
اللہ کا انمول جو شاھکار بنا ہے
اسلام کا جو پہلا علمدار بنا ہے
مشکل میں جو نبیوں کا مددگار بنا ہے
وہ سارے اماموں کا جو سردار بنا ہے
کلِ ایمان ھے مولا، دین کی شان ہے مولا
شاہِ مردان ھے مولا، شیرِ یزدان ہے مولا
کہتے ھیں نبی اپنا جسے وارثِ دستار
سادات کی پُرعزم قیادت میں علیؑ ہے
شبیر کے اندازِ عبادت میں علیؑ ہے
سجاد کی، زینب کی خطابت میں علیؑ ہے
عباس کے پرچم کی جلالت میں علیؑ ہے
علیؑ اصغر میں بھی مولا، علیؑ اکبر میں بھی مولا
آلِ اطہر میں بھی مولا، ہاں بہتر میں بھی مولا
ھے پاک گھرانہ تیرا اسلام کا معمار
سرکار یہ سب آپ کی زوجہ کی دعا ہے
گھر گھر میں جو یہ ماتمِ سادات بپا ہے
ہر دل تیرے بچوں کا عزاء خانہ بنا ہے
آنکھیں ھیں نجف، دل میں بسی کرب و بلا ہے
ھم عزادار ھیں مولا، ھم وفادار ھیں مولا
تیرے غم خوار ھیں مولا، آپ سردار ھیں مولا
سرکار بنا لیجیے اپنا ھمیں زوار
شاہِ مرداں شیرِ یزداں، قوۃ پروردگار
لافتیٰ الا علیؑ لا سیف الا ذوالفقار
بعلیؑ بعلیؑ بعلیؑ بعلیؑ
میری ہر فکر، ہر سوچ میں رھتا ہے علیؑ
نور بن کر میری آنکھوں میں چمکتا ہے علیؑ
عشق بن کر میری سانسوں میں سمایا ہے علیؑ
مثل قرآن میرے دل میں دھڑکتا ہے علیؑ
ابر رحمت کی طرح مجھ پر برستا ھے علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ
فاتح خیبر، علیؑ علیؑ علیؑ
نفس پیمبر، علیؑ علیؑ علیؑ
ساقی کوثر، علیؑ علیؑ علیؑ
نبیوں کا یاور، علیؑ علیؑ علیؑ
ولیوں کا رھبر، علیؑ علیؑ علیؑ
گوہرِ منبر، علیؑ علیؑ علیؑ
دلاور، علیؑ علیؑ علیؑ
میرا۔۔ مقدر، علیؑ علیؑ علیؑ
صحیفہء فلک، حیدر حیدر
وظیفہء ملک، حیدر حیدر
عرش علیؑ تلک، حیدر حیدر
شہنشاہِ نجف، حیدر حیدر
نقطہ با شرف، حیدر حیدر
صدا ھے ہر طرف، حیدر حیدر
مولا مولا، علیؑ علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علی
️️
جشن عید غدیر کی یہ طربناک محفل مؤرخہ 04 جون 2026 عیسوی بمطابق 18 ذوالحج 1447 ھجری بروز جمعرات بوقت 45-07 بجے شب، نماز مغربین کے فورا" بعد مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ بوستان زہرا، پیپلز کالونی، ہریانوالہ چوک، فیصل آباد میں منعقد ہو گی
️️
پروگرام
میزبانی کے فرائض سید محمد زیدی صاحب انجام دیں گے
تلاوت کلام پاک
آغا ممتاز حسین صاحب
منقبت خوانی
میر زھیر کورائی آف کراچی اور فیصل آباد کے مشہور و معروف منقبت خواں سید وفا عباس نقوی اور سید قمر عباس نقوی صاحبان منقبت خوانی کریں گے
بعد ازاں شاعر اہلبیت سید سہیل شاہ صاحب آف کراچی اپنا کلام اپنے مخصوص انداز میں پیش کریں گے
️️
آخر میں خطیب اہل بیت، حجتہ الاسلام والمسلمین، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب آف کراچی موالیان شہنشاہ غدیر سے اھم ترین بصیرت افروز غدیری خطاب فرمائیں گے
محفل جشن میلاد کے اختتام پر عید غدیر کی خوشی میں محمد ثقلین خان بلوچ و برادران اور ناھید زیدی و برادران کے تعاون سے تبرک تقسیم کیا جائے گا
️️
الداعیان الی الخیر
محمد ثقلین خان بلوچ و برادران، ناھید زیدی و برادران اور انجمن حسینیہ، مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ بوستان زہرا، پیپلز کالونی، فیصل آباد️️
0 تبصرے