Ticker

6/recent/ticker-posts

نبی سے عشق ہے تو نعت بھی لکھنا ضروری ہے : نعت شریف

 نبی سے عشق ہے تو نعت بھی لکھنا ضروری ہے : نعت شریف

Madina Sharif

نعت شریف

نبی سے عشق ہے تو نعت بھی لکھنا ضروری ہے
جو دل میں ہے قلم کی نوک سے کہنا ضروری ہے

اگر اُمّت پہ آنچ آئے تو ٹکرانا ضروری ہے
مسلماں ہو تو پھر مسلم نظرآنا ضروری ہے

فقط گھر بیٹھے رہنے سے ملےگی کس طرح جنت
مدینے کی گلی کو دیکھنے جانا ضروری ہے

تھکن محسوس ہو تجھ کو اگر دنیا کے کاموں سے
نبی کے صحن میں گھر میں ٹہلنا بھی ضروری ہے

اگر جنت کی خواہش دل میں ہے تو یاد رکھنا تم 
گناہوں سے ہمیں سات بج کے چلنا بھی ضروری ہے 

کبھی بھولے سے غلطی کر گئے ہو زندگی میں تم 
تو پھر اپنے کیے پہ تم کو شرمانا ضروری ہے

سمجھنے کا سریقہ ہی نہیں معلوم ہے اس کو 
جو کہتا ہے نبی سے عشق کرنا کیوں ضروری ہے
کافر ابلیسؔ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے