Ticker

6/recent/ticker-posts

بڑھاپے میں آپ کا ساتھ کون دے گا؟

بڑھاپے میں آپ کا ساتھ کون دے گا؟

لوگ ہمیشہ ایک دوسرے سے یہ سوال اس طرح سے پوچھتے رہتے ہیں جیسے اولاد کا ہونا آخری عمر میں سکون، ہمراہی اور دیکھ بھال کی ضمانت بن گئی ہو۔

مگر زندگی کی حقیقت کچھ الگ ہی کہانی سناتی ہے۔

بہت سے والدین اپنی پوری زندگی بچوں کے لیے قربانیاں دیتے ہوئے گزار دیتے ہیں۔ وہ دن رات محنت کرتے ہیں، اپنے خوابوں کو قربان کرتے ہیں، اور اپنے پیاروں کے اچھے مستقبل کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
لیکن اس سب کچھ دینے کے باوجود، کچھ والدین بڑھاپے میں خود کو اکیلا اور بھولا ہوا پاتے ہیں۔
میں ایک ایسی خاتون کو جانتا تھا جن کے سات بچے تھے۔ سات زندگیاں، جن کی انہوں نے پرورش کی، حفاظت کی اور خود کو ان کے لیے وقف کر دیا۔ ان کے بچے ہی ان کا مقصد، ان کی طاقت اور زندگی کی سختیوں کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ تھے۔
مگر جب انہیں سہارے کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، تو ان میں سے کوئی بھی ان کے پاس موجود نہ تھا۔
کیونکہ بچے تنہائی کے خلاف کوئی ضمانت نہیں ہوتے۔
محبت کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا، نہ یہ وراثت میں ملتی ہے، اور نہ ہی محض خاندانی رشتوں کی وجہ سے اس کی امید رکھی جا سکتی ہے۔ سچی دیکھ بھال اور اپنائیت باہمی احترام، سانجھی اقدار، ہمدردی اور وقت کے ساتھ بنائے گئے گہرے رشتوں سے جنم لیتی ہے۔
کچھ لوگوں کی کوئی اولاد نہیں ہوتی، پھر بھی ان کی زندگی وفادار دوستوں، خیال رکھنے والے پڑوسیوں اور پیار کرنے والے ساتھیوں سے بھری ہوتی ہے، کیونکہ انہوں نے ساری زندگی دوسروں کے دلوں میں ہمدردی، محبت اور خیر خواہی کے بیج بوئے ہوتے ہیں۔
دوسری طرف دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو رشتے داروں کے ہجوم میں گھرے ہونے کے باوجود بھی خود کو بالکل تنہا محسوس کرتے ہیں۔
بڑھاپے سے کبھی ڈرنا نہیں چاہیے، اور بچوں کو کبھی بھی اپنی "ریٹائرمنٹ کا پلان" نہیں سمجھنا چاہیے۔
کوئی بھی شخص ایسی محبت کا حقدار نہیں ہے جو کسی مجبوری، احساسِ جرم یا محض ایک فرض سمجھ کر دی جائے۔
آخرمیں، وہ رشتے جو ہمیں زندگی جینے کا حوصلہ دیتے ہیں، صرف خون کے مرہونِ منت نہیں ہوتے، بلکہ محبت، احترام اور سچے انسانی تعلق سے بنتے ہیں۔
زندگی کا سب سے بڑا تحفہ یہ نہیں ہے کہ کچھ لوگ (مجبوری میں) آپ کے ساتھ رہیں، بلکہ سب سے بڑا تحفہ یہ ہے کہ کچھ لوگ (اپنی خوشی سے) آپ کے ساتھ رہنے کا انتخاب کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے