Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیا بدلنے والے لوگ - Duniya Badalne Wale Log

دنیا بدلنے والے لوگ

تحریر سید قاسم علی شاہ
999 ٹریلین ڈالر کی کتاب محض ایک عنوان نہیں بلکہ ایک بھرپور فکری اعلان ہے۔ یہ اعلان اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دنیا کی اصل دولت سکوں نوٹوں اور بینک بیلنس میں نہیں بلکہ ان عظیم انسانوں کے افکار کردار اور کارناموں میں پوشیدہ ہے جنہوں نے اپنے اپنے میدان میں انسانیت کے لیے نئی راہیں روشن کیں۔

duniya-badalne-wale-log


یہ کتاب الفابیٹا Zسے Aکی ترتیب میں ان نابغہ روزگار شخصیات کا احاطہ کرتی ہے جنہوں نے علم، حکمت، سائنس، ادب، فلسفہ ٹیکنالوجی، سیاست اور روحانیت کے افق پر ایسے نقوش ثبت کیے جو رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ان میں کوئی سرجن ہے جو زندگی کو نئی سانس عطا کرتا ہے۔ کوئی مفکر ہے جو فکر کے زاویے بدل دیتا ہے۔ کوئی سائنسدان ہے جو کائنات کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے۔ اور کوئی شاعر ہے جو دلوں کو محبت کے رشتے میں پرو دیتا ہے۔

یہ کتاب قاری کو ایک گہری حقیقت سے روشناس کراتی ہے کہ اگر دنیا کے تمام خزانے بھی یکجا کر لیے جائیں تو وہ اس علم اس بصیرت اور اس اثر کے برابر نہیں ہو سکتے جو ان عظیم ہستیوں نے انسانیت کو عطا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کا نام ’’999ٹریلین ڈالر کی کتاب‘‘ رکھا گیا ہے۔ یہ ایک علامتی قیمت ہے جو اس امر کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان شخصیات کی اصل قدر کسی مادی پیمانے میں ناپی نہیں جا سکتی۔

یہ محض ناموں کی فہرست نہیں بلکہ ایک فکری اور روحانی سفر ہے۔ ایسا سفر جو قاری کے دل و دماغ میں نئے سوالات جگاتا ہے کہ اصل کامیابی کیا ہے۔ اصل دولت کیا ہے۔ اور ایک انسان اپنی زندگی کو کس طرح اس مقام تک پہنچا سکتا ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار بن جائے۔

یہ کتاب ہر اس شخص کے لیے ہے جو دولت کی حقیقت کو سمجھنا چاہتا ہے۔ جو اپنی زندگی کو مقصد اور معنویت دینا چاہتا ہے۔ اور جو یہ جاننا چاہتا ہے کہ دنیا کو بدلنے والے لوگ کیسے سوچتے ہیں کیسے جیتے ہیں اور کیسے اپنے نقوش کو وقت کے سینے پر ہمیشہ کے لیے ثبت کر جاتے ہیں۔

duniya-badalne-wale-log


یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ علامہ عبد الستار عاصم ایک نہایت علم دوست اور کتابوں سے گہرا شغف رکھنے والی شخصیت ہیں۔ ان کی علمی وابستگی اور مطالعہ سے محبت اس فکر کی بہترین عکاسی کرتی ہے جو اس کتاب کے مرکزی پیغام میں جلوہ گر ہے۔ وہ ان لوگوں میں شامل ہیں جو کتاب کو محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ شعور کی روشنی اور انسان کی اصل دولت سمجھتے ہیں۔ ان کی شخصیت خود اس بات کی دلیل ہے کہ علم سے محبت ہی انسان کو حقیقی بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔
قاسم علی شاہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے