جمعہ کا دن رحمتوں، مغفرتوں اور برکتوں کا خاص دن
اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ا لسَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُۃ
جمعہ مبارک
جمعہ کا دن رحمتوں، مغفرتوں اور برکتوں کا خاص دن ہے۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی عطا فرمائے، ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہماری زندگیوں کو سکون و خوشحالی سے بھر دے۔
نرمی، عاجزی اور اچھے اخلاق کو اپنی عادت بنا لیں، کیونکہ یہی وہ خوبیاں ہیں جو انسان کو اللہ اور لوگوں کے قریب کرتی ہیں۔ جو دلوں میں خوشیاں بانٹتا ہے، اللہ اس کے دل کو اطمینان عطا فرماتا ہے۔
دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ یہ پیغام آپ سب کے نام۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے، آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے، آپ کو صحت و عافیت دے اور آپ کی زندگی کو آسانیوں اور خوشیوں سے بھر دے::: آمين یارب العالمین بجاہ حبیبک الکریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم
نعیم احمد ہاشمی
0 تبصرے