سہراب گوٹھ ٹاؤن، ضلع شرقی کراچی کے عوام کے لئے خوشخبری
عوامی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم سماجی ادارہ بہار فاؤنڈیشن اور پاکستان الیکشن کمیشن، ضلع شرقی کراچی کے تعاون سے محبتوں، چاہتوں، محنتوں اور خدمتوں کے مرکز۔ منھنجی امڑ پبلک لائبریری، دھنی بخش بروہی گوٹھ، یوسی 7، سہراب گوٹھ ٹاؤن، ضلع شرقی کراچی میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین عوام کو اہم سہولیات فراہم کرنے کے لئے آرہی ہے۔
تاریخ: 10 جون 2026ء (بروز بدھ)
وقت: صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک (بغیر کسی وقفے کے) اس موقع پر خواتین و حضرات درج ذیل سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔ قومی شناختی کارڈ کا اجرا۔ شناختی کارڈ کی تجدید (میعاد ختم ہونے کی صورت میں) گمشدہ شناختی کارڈ کا دوبارہ اجرا۔ بچوں کے ب فارم کا اجرا۔ اور دیگر ضروری نادرا دستاویزات اور متعلقہ خدمات، تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنی ضروری دستاویزات کے ہمراہ تشریف لائیں اور اس بہترین عوامی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
بہار فاؤنڈیشن کا عزم ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور خدمتِ خلق کے اس سفر کو مزید وسعت دی جائے۔
رابطہ محمد سچل ودہو چیئرمین بہار فائونڈیشن
03007044125-03123342211
0 تبصرے