Ticker

6/recent/ticker-posts

سلام بَحضور اِمامِ عالی مقام حضرت اِمام حسین علیہ السلام

سلام بَحضور اِمامِ عالی مقام حضرت اِمام حسین علیہ السلام


اے اِمامِ حق تیری اعلیٰ قیادت کو سلام
پیش کرتےہیں تیری آقا شجاعت کو سلام

اپنا گھر کا گھر لٹا ڈالا خدا کی راہ میں
اَقربأ قربان کر ڈالے وفا کی راہ میں
نو کے نیزہ پر پڑا تھا تو نے آقا جو کلام
قاریٔ قرآن تیری اُس تلاوت کو سلام

مرتبہ پایا ہے کس نے قاسم و شبیر سا
کون ہوگا حیدرِ قرآر کی شمشیر سا
دست بستہ ہیں کھڑے آقا تمہارے سب غلام 
پیش کرتےہیں غلام آقا، غلامانہ سلام 

اب کرم فرمائیے روضے پہ بھی بلوائیے
دستِ شفقت سر پہ رکھ کر دید بھی کروائیے
میرے آقا کی نظرمیں ہے ہر اِک اُن کا غلام
اے اِمامِ حق تیری آعلیٰ عبادت کو سلام

ہے تمنا دل کی آقا اب طلب فرمائیے
کوفہ اور طیبہ کی مجھ کو ہر گلی دکھلائیے
دوریوں کو دور کر کے دید کا دے دیں انعام
اے سخی اِبنِ سخی تیری سخاوت کو سلام

بے نوایٔم خاکسارم مَن تو ہے سلطانِ ما
یک نظر بَر حالِ مآ اِبنِ علی شیرِ خدا

اپ کے ہوتے ہوئے رضواں رہے کیوں تشنہ
اے اِمامِ حق تیری آعلی قیادت کو سلام


کلام اَز 
حاجی رضوان حیدر رضوان

اور پڑھیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے